پاکستان کرکٹ ٹیم نے پھر بھارتی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھر دیا

Posted on at


میں نے اپنے پچھلے بلاگ میں بھارتی ٹیم کی شکست کی بات کی تھی ۔ جس میں خاص طور پر شاہد خان آفریدی نے بھارتی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا تھا اور بھارت کیلئے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو کم کر دیا تھا ۔ جس کے بعد بھارت نے اپنی نظریں پاکستان اور بنگلادیش کے میچ پر لگائی ہوئی تھیں ۔ اگر بنگلادیش یہ میچ پاکستان سے بونس پائنٹ سے جیتتا اور پھر بھارت افغانستان سے جیتتا تو پھر بھارت کا  فائنل کھیلنے کا خواب پورا ہو جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔ 



پورے بھارت کی نظریں پاکستان اور بنگلادیش کے میچ پر لگی ہوئی تھیں ۔ پورے میچ میں تماشائیوں کا ہجوم نعرے بازی کرتا رہا ۔ اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اور انکا یہ فیصلہ بہت حد تک درست ثابت ہوا ۔ انکی ٹیم کی ١٥٠ کے قریب پہلی وکٹ گری ۔ پورے میچ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ بہت بری رہی ۔ مس فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے دوسری ٹیم کو ٣٠ کے قریب زیادہ سکور دیے ۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھی بنگلادیش کے بیٹسمنوں نے بہت عمدہ بیٹنگ کی اور آخری ١٠ اوورز میں ١٠٠ کے قریب سکور کیا ۔ بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے ٣٢٦ رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کا اس سے پہلے زیادہ رنز کا تعاقب کرنے کا ریکارڈ بھارت کیخلاف تھا ۔ جس میں پاکستان نے ٣٢٢ رنز ہدف عبور کیا تھا ۔ 



جب پاکستان نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو بنگلادیش کی ٹیم نے ٢٠ اوورز تک پاکستان کے کھلاڑیوں کیلئے کافی مشکلات پیدا کیں ۔ اور پاکستانی بیٹسمنوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ اننگز کے درمیان تک اپکستان کے ٣ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے ۔ اس موقع پر احمد شہزاد اور فواد عالم نے سنبھال کر بیٹنگ کی اور پاکستانی ٹیم کا سکور ٤٠ اوورز میں ٢٣٠ تک پہنچا دیا ۔ اس اہم موقع پر پاکستان ٹیم کو احمد شہزاد کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ اس وقت بنگلادیش کے شائقین بہت خوش تھے ۔ اور وہ سمجھ رہے تھے کہ اب وہ میچ جیت چکے ہیں ۔ لیکن اس موقع پر شاہد خان آفریدی بیٹنگ کیلئے آئے اور پہلی ہی بال پر چھکا مارا ۔ اس چھکے کے بعد بنگلادیش کے تماشائیوں پر سکتہ طاری ہو گیا تھا ۔ اب وہ بلکل خاموش ہو کر بیٹھے تھے اور اپنے کھلاڑیوں کی بےبسی کو دیکھ رہے تھے ۔



 


 کیونکہ شاہد آفریدی ہر بولر کیخلاف دھواں دار بیٹنگ کر رہے تھے اور صرف ٩ گیندوں پر ٣٧ رنز بنا لئے تھے ۔ آخر کار بنگلادیش نے شاہد آفریدی کے طوفان کو خاموش کروا دیا ۔ اس موقع پر پاکستان کو جیت کیلئے ٣ اوورز میں ٣٣ سکور درکار تھے ۔ پھر فواد عالم نے اپنی بیٹنگ کا جادو دکھایا اور لگاتار ٢ چھکے لگا کر پاکستان کو جیت کی منزل کے قریب پہنچا دیا ۔ اور باقی رہی سہی کثر عمر اکمل نے آخری اوور میں چوکا مار کر پوری کر دی ۔ اور پاکستان کو ایک یادگار فتح دلوائی ۔ جب میچ ختم ہوا تو بنگلادیش کے تماشائیوں کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔ لیکن یہ تو ایک کھیل ہے اور ادھر تو ایک ٹیم کو تو جیتنا ہی ہوتا ہے ۔



اسطرح ایک اور میچ میں بھی شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کے فائنل کھیلنے کے خواب کو چکنا چور کر دیا ۔اور پاکستانی ٹیم کی جگہ فائنل میں پکی کروا دی ۔ 




About the author

160