اچھی صحت کے لیے کچے پھل اور سبزیاں

Posted on at


 

اچھی صحت کے لیے کچے پھل اور سبزیاں پکے ہوئے پھلوں اورسبزیوں سے بہتر ہے سبزیوں او پھلون کے بارے میں یہ بحث کئی برسوں سے سن رہے ہیں میری نظر میں جب کھانے کی تیاری کے لیے چولہے پر آگ جلائی جاتی ہے تو یہی وہ لمحہ ہوتا ہے کہ ہم کھانے کی افادیت کو تبدیل کررہے ہوتے ہیں جتنی بھی غذائین ہیں ان کی اصل شکل میں استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ پھل ، اور سبزیاں نٹس اور بیجوں کو بغیر پکے ہوئے یا بغیر فرائی کیے ہوئے یوں ہی کھایا جائے

ابھی تک یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ ایک دن میں کچی سبزیون کا استعمال کس مقدار میں کیا جانا چاہیے مگر پھل اور سبزیوں کی مقدار میں بتدریج اضافہ ہی اچھی صحت کا ضامن ہے ملاوٹ سے پاک اور مصنوعی کیمیکلز کی کھاد سے بوئے گئے پھلوں کا انتخاب مشکل ہے باسی ڈبل روٹی اور کیفین سے بھرے کافی کا ایک کپ ناشتے میں پینے سے کہیں بہتر ہے کہ آپ صبح میں کوئی پھل یا نٹس وغیرہ کھا کر دودھ پی لیں ملازمت پیشہ افراد کو بھی چاہیے کہ وہ آفس کی دراز یا بیگ میں بھنے ہوئے چنے ، انجیر ، کشمش یا کھجور رکھیں تا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے اگر کھانا وقت پر نہ بھی ملے تو ان چیزوں سے معدے کو تقویت دی جاسکے

اللہ تعالی نے ہمیں اتنی پیاری زندگی عطا فرمائی اسکو انجوائے کرنا چاہیے ، سب کچھ کھانا چاہیے ، لیکن اعتدال سے کسی بھی چیز کی غیر متوازن مقدار بے شک صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی بس اس بات کا خیال رکھین کہ جو آپ کھا رہے ہیں اسکا معیار کیا ہے، سائنس نے بھی ثابت کردیا ہے کہ دنای میں نانوے فیصد انسانی غذا کا سب سے اہم اور بنیادی ذریعہ کچی غذائیں ہیں کچی سبزیاں ذائقے میں اتنا مزہ نہیں دیتی لیکن ان مین وٹامن اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔  

      



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160