بچوں کا اغوا ایک سنگین مسئلہ

Posted on at


 

پاکستان میں ہم ہر دوسرے دن سنتے ہیں کہ آج فلاں جگہ سے ایک اور بچہ اغواء ہو گیا ہے. یا پھر اخبارات ایسی تمام خبروں سے بھرے پڑے ہوتے ہیں. پاکستان بچوں کے اغواء کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے. اور یہ پاکستان کے لئے سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہیں.

 

٢٠١١ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً ٢ ہزار سے بھی زائد بچوں کے اغواء کے کیسز کی پولیس کے پاس شکایت درج کروایی گی  جن میں سے صرف ١٧٠٠ بچن کو پولیس بازیاب کروانے میں کامیاب ہو سکی باقی کے بچوں کے ساتھ کیا ہوا ، کوئی  نہیں جانتا آیا وہ زندہ ہیں ، پیسے کی لالچ میں بیچ دیے گئے ہیں یا پھر پیسے نہ ملنے پر انھیں مار کے پھینک دیا گیا ہے؟؟ پر ان کے ماں باپ آج بھی ان کی واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں.آج بھی ان کی یاد کو سینے سے لگائے ہر پل داروزے  کی طرف دیکھتے ہیں کہ کیا پتا ابھی ان کے جگر کا ٹکڑا ہنستا ہوا کھلتا ہوا اندر داخل ہو اور پیار سے ان کا نام پکارے پر افسوس بہت سے ماں باپ یہ حسرت لئے ہی اس دنیا سے چلے جاتے ہیں پر اپنے لال کو پھر نہیں دیکھ پاتے.

بچوں کے اغواء  کی سب اہم وجہ غربت اور تعلیم کا نہ ہونے کے برابر ہیں. پر میرے خیال میں غربت اس کی اہم وجہ ہے .جب انسان کے پاس کھانے کو کچھ نہ ہو نہ پپہننے کو اور اوپر سے اس پر پورے خاندان کی زمیداری ہو تو  وہ مرے کیا نہ کرے ظاہر ہے سب کا پیٹ پالنے  کے لئے وہ گناہ کی دلدل میں تو پھنسے گا ہی . اور کہتے ہیں کہ انسان اپنے پیٹ کے لئے اپنے ماں باپ کا قتل کرنے سے بھی نہی رکتا یہ تو پھر معصوم بچے ہیں 

حکومتی عہدیدار سب جانتے ہوئے بھی تیتر کی طرح آنکھ بند کیے بیٹھے ہیں اور کوئی اقدام نہیں اٹھا رہے. انھیں چاہیے کہ وہ اس سنگین مسلے کے خلاف اقدامات کریں اور نیی پالیسی متعارف کرواییں جس سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے تا کہ اس سنگین مسلے پر قابو پایا جا سکے



About the author

akbarrkhan

I am a Software Engineer from International Islamic University. Mostly i love to play games, My all time favorite series are Prince of Persia,GTA,Assassins Creed, and MOST favorite of all League of Legends, and i love to stream on Twitch.tv as well.

Subscribe 0
160