وزن کم کرنا ہے تو ناشتہ کریں۔

Posted on at


جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ ایسی خوراک کا انتخاب کریں جس میں کیلوریز کی مقدار کم ہو۔ ناشہ اور رات کا کھانا دو اہم Meals ہیں جنہیں بیشتر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔ کچھ ڈائٹ پلانز میں شام چھ بجے کے بعد کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔



یہ سارے طریقے غلط ہیں۔ صحت کے ماہرین اس پر متفق ہین کہ کسی بھی صورت ناشتہ نہ چھوڑا جائے۔ ناشتہ دن کی پہلی غذا ہے جو جسم کو توانائی کا ایدھن دیتی ہے۔ ناشتہ نہ کرنے سے جسم اور دماغ بھکا رہتا ہے جس کی وجہ سے سستی طاری رہتی ہے اور دوپر کے کھانے کے وقت زیادہ بھوک لگتی ہے۔



یہ ایک نفسیاتی مشاہدہ ہے، لنچ ٹائم میں ایسے لوگ زائد کیلوریز اور چکنائی والی چیزیں کھاتے ہیں اور اسی واجہ سے ان کا وزن بڑھتا ہے صبح نیند سے بیداری کے بعد جسم میں ایک ہارمون خارج ہوتا ہے جو جسم کے کمپلکس کاربوہائیڈریٹس مانگتا ہے۔ یہ وقت سیریلز، براؤن بریڈ یا پھل کھانے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر جسم کو اس وقت کمپلکس کاربوہائیڈریٹس نہ ملے تو دماغ سے ایک ہارمون خارج ہوتا ہے جو سادی کاربوہائیڈریٹ جیسے شکر، پروسسڈ غذائیں مانگتا ہے۔



غور کریں جب آپ ناشتہ نہیں کرتے تو دوپہر کے کھانے تک میٹھا کھانے کو دل للچاتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناشتہ کرنے کے باوجود بھی وزن میں کمی نہیں ہوتی، بھر ہور ناشتہ کرنے سے دوپہر تک معدہ بھرا رہتا ہے اور اس وقت ہلکی غزا کھانے کو دل چاہتا ہے جس کی وجہ سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔




About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160