ماحول کی صفائی

Posted on at


ماحول صاف رکھنےکے لئے ہمیں اپنے گھر، گلی، محّلہ،شہر سب کو صاف رکھنا چاہیے گاڑیوں کے دھوئیں سے ماحول آلودہ ہوتا ہے۔ پھیپھڑے خراب ہوجاتے ہیں۔ ماحول کے صاف ہونے سے بیماریاں کم ہوجاتی ہیں۔ ورنہ گٹروں کے گندے پانی میں مچھر،مکھی اورجراثیم بڑھتے ہیں۔  جس سے بہت سی بیماریاں ہوتی ہیں۔ جیسے ملیریاں، کھانسی، بخار جیسی بیماریاں ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنے گھر کے گٹروں کو صاف رکھیں۔ اور ان کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔


 بارش کے موسم میں بھی گندگی ہوجاتی ہے۔ بارش کا پانی گلیوں میں کھڑا ہوجاتا ہے۔ جس سے ٹریفک حادثے بھی ہوتے ہیں۔ اور گندگی بھی ہوتی ہے۔ لوگ اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ گلیوں اور سڑکوں پر پیھنک دیتے ہیں۔ جس سے گندگی بڑھتی ہے۔ اور بے شمار مچھر پیدا ہوتے ہیں۔


 گرمی آتی ہے تو مکھیاں بھنبنانے لگتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں ہر سال ملیریا پھیلتی ہے۔اور ہر برسات کے بعد یہی مصیبت آتی ہے۔ ہمارے ہاں لوگ اپنے گھروں کی صفائی رکھتے ہیں۔ مگر اپنی گلی کی نہیں رکھتے۔ جس سے ماحول آلودہ ہوجاتا ہے اور بیماریاں بڑھتی ہیں۔ 



160