میرے یادگار کرکٹ میچز - حصّہ دوئم

Posted on at


دوسرا میچ جو کہ آخری لمحات میں سنسنی خیز ہو گیا وہ پاکستان اور سرلنکا کی کرکٹ ٹیمز کے درمیان کھیلا گیا. یہ بھی ایک اچھا ڈے اینڈ نائٹ میچ تھا جو کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم – نیوٹرل جگہ پر ٢٠ نومبر ٢٠١١ کو کھیلا گیا. اس میں میں ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے کهیلنے کا فیصلہ کیا. اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی کارگردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وقتاً فوقتاً وککیٹس گرتی رہی یہاں تک کہ ٩٧ رنز تک پاکستان کے مستند بلے باز واپس پویلین لوٹ گے.



اس کے بعد بولرز نے بہت اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے مجموعی سکور کو ٢٠٠ تک لے گئے. اس میچ میں پاکستان کے تمام بلے باز ٤٩.٣ اوورز میں اوٹ ہو گئے تھے. یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز شاہد خان آفریدی نے بناۓ جو کہ ٧٥ رنز تھے ٦٥ بالز پر. اور اس طرح سرلنکا کی ٹیم کو یہ میچ جیتنے کے لئے ٢٠١ رنز کا آسان ہدف دیا.



جب سری لنکا کی ٹیم نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو بظاھر یہی لگ رہا تھا کہ وہ یہ میچ با آسانی جیت جائیں گے. سری لنکا کے بھی ٣ مستند بلے باز ٥٣ رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، لیکن اس کے بعد انتہائی تجربہ کار بلے باز کمار سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے کریس پر موجود رہے.



ان دونوں کے درمیان پاٹنرشپ بہت لمبی گئی جو کہ ١٠٢ رنز پر مشتمل تھی اور یہ اس میچ کی سب سے لمبی پاٹنرشپ ثابت ہوئی. اس موقع پر کمار سنگاکارا ٥٨ رنز ١٠٣ گیندوں پر بنا کے شاہد آفریدی کی گیند پے بولڈ ہووے. ان کی اننگز میں ٦ شاندار چوکے شامل تھے لیکن یہ کوئی چھکا مارنے میں کامیاب نہیں رہے.


کمار سنگاکارا کے بعد جے وردھننے بھی جلد ہی اوٹ ہو گے .اس کے بعد تو جیسے میچ کا نقشہ ہی بدل گیا اور ١٩ رنز کے درمیان سری لنکا کے تمام کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے. اور پاکستان ایک ہارا ہوا میچ انتہائی کانٹے دار مقابلے کے بعد ٢٦ رنز سے جیت گیا. اس میچ میں شاہد آفریدی ٧٥ کی شاندار اننگز کهیلنے کے بعد ٥ کھلاڑی بھی اوٹ کیے. اور یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ میچ پاکستان شاہد خان آفریدی کی بدولت ہی جیتا. اس ہی وجہ سے آفریدی اس میچ کے مین اف دی میچ قرار پائے.



آج کے لئے اتنا کافی ہے. اگلی پوسٹ میں، میں آپ سے کچھ اور کانٹے دار میچز کے بارے میں شیر کروں گا. اب مجھے اجازت دیجیے. گڈ نائٹ




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160