پانی یا سافٹ ڈرنک۔۔۔۔۔؟ فیصلہ آپ کا۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!

Posted on at


1 سافٹ ڈرنک (کولا) میں استعمال ہونے والا بنیادی عنصر فاسفورک ایسڈ ہے جس کی 2.8 فیصد ہر بوتل یا کین میں ہوتی ہے جس میں اگر ناخن ڈال دیا جائے تو وہ چار دن میں گھل جائے گا۔


 (2 فاسفورک ایسڈ ہڈیوں سے کیلشیم کو کم کرتا ہے اور ہڈیوں میں کھوکھلے پن کی بیماری کی اہم وجہ بھی یہ ہی ہے۔



  (سافٹ ڈرنک (کولا) کے بنیادی اجزائے ترکیبی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والے ٹرکوں پر "خطرناک اجزاء" نہایت واضح انداز میں لکھا جانا ضروری ہوتا ہے جس سے اس کی خطرناک نوعیت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔


 (4 سافٹ ڈرنک (کولا) کے تقسیم کار اپنے ٹرکوں کے انجن کو صاف کرنے کے لئے 20 برس تک سافٹ ڈرنک (کولا) کا استعمال کرتے رہے ہیں۔



 (5حالیہ اعدادوشمار کے مطا بق امریکا کی متعدد ریاستوں میں شاہراہوں پر رونما ہونے والے ٹریفک حادثات کے بعد سڑک سے خون وغیرہ کے نشانات صاف کرنے کے لۓ ھائی وے پولیس سافٹ ڈرنک (کولا) کا استعمال کرتی ہے اس کام کےلئے 2 گیلن سافٹ ڈرنک کے وہ ہر وقت گاڑی میں رکھتے ہیں۔



  (6 اگر آپ سافٹ ڈرنک (کولا) سے بھرے برتن میں گوشت کا ٹکڑا ڈال دیں تو دو دن میں گھل کر اس کا حصہ بن جائے گا۔


 (7اپنے ٹوائلٹ کو صاف اور چمکدار کرنے کے لئے آپ اس میں ایک کین سافٹ ڈرنک کا چھڑکاؤ کرنے ک بعد ٹوائلٹ کو ایک گھنٹے تک اِسی حالت میں چھوڑ دیں اور پھر فلش کی مدد سے صاف کر دیں۔ سافٹ ڈرنک (کولا) میں موجود سٹرک ایسڈ اِسے صاف ستھرا چمکدار بنا دے گا۔



  (8 کار کی خوبصورتی کے لئے کروم کرواکر لگائے جانے والے بمپرز پر لگ جانے والے زنگ کو صاف کرنے کے لئے آپ ایلومینیم فوائل کا ایک ٹکڑا لیں اور اِسے سافٹ ڈرنک (کولا)میں ڈبو کر بمپرز پر رگڑیں تو زنگ صاف ہو جائے گا۔



 (9 کار کی بیٹری کے ٹرمینلز پر پیدا ہونے والے زنگ کے گلا دینے والے اثرات کو ختم کرنے کے لئے بیٹری کے ٹرمینلز پر سافٹ ڈرنک (کولا) کا ایک کین ڈال کر زنگ کو آسانی سے صاف کر لیں۔


  10) زنگ آلودہ ہونے کے باعث جم جانے والے بولٹ کو کھولنا ہو تو کپڑے کے ایک ٹکڑے کو سافٹ ڈرنک (کولا) میں بھگو کر مطلوبہ بولٹ پر تھوڑی دیر رکھنے سے بولٹ کھل جائے گا۔



 (11کپڑوں پر لگ جانے والے گریس کے نشانات صاف کرنے کے لئے متاثرہ حصوں پر سافٹ ڈرنک (کولا) ڈالنے کے بعد کپڑوں کو واشنگ مشین میں ڈال کر ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے دھو لیں گریس کے نشانات صاف ہو جائیں گے۔ یہ تمام تر تفصیلات بتانے کے بعد میں آپ سے پھر یہی سوال کروں گا کہ پیاس لگنے کی صورت میں آپ کیا پینا پسند کریں گے ایک گلاس پانی یا سافٹ ڈرنک یعنی کولا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160