صبح جلدی بیدار ہونے کے فائدے

Posted on at


پتا نہیں یہ میری اکیلے کی عادت ہے یا پھر اور بھی لوگ ایسا کرتے ہیں ۔ کہتےہیں کہ ہر انسان میں اگر بہت سی اچھی عادتیں ہونگی تو بھی اس میں کوئی نہ کوئی بری عادت ہوگی ۔ اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عادت کبھی ختم نہیں ہوتی ۔ یہاں تک کے انسان کی زندگی ختم ہو جاتی ہے ۔ میری سب سے بری عادت یہ ہے کہ میں صبح جلدی نہیں اٹھ سکتا ۔ اسکی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میں رات کو بہت دیر سے سوتا ہوں ۔ اب تو عادت ہی ایسی بن گئی ہے کہ رات کو نیند آتی ہی نہیں ہے ۔



لیکن پھر بھی میں آج کے اپنے اس موضوع میں یہ کہوں گا اور اسی پہ لکھوں گا کہ رات کو جلدی سونے اور صبح سویرے اٹھنے کے بہت سے فائدے ہوتے ہیں ۔ انسان کی صحت برقرار رہتی ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر صحت دن بدن خراب ہوتی رہتی ہے ۔ انسان اپنے اندر سستی محسوس کرتا ہے ۔ جیسا کہ میں خود ہوں کیونکہ رات کو آرام کبھی بھی دن کی نیند پوری نہیں کرسکتی ۔



چاہیے کہ صبح جلدی اٹھیں نماز کے وقت بیدار ہو جانا چاہیے ۔ اسکے بعد نماز پڑھی جائے اور نماز کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی جاۓ ۔ اسکے بعد کم از کم ١٥ سے ٢٠ منٹ تک کسی بھی قریبی پارک میں سیر کی جاۓ پیدل چلا جاۓ یا پھر بھاگا جاۓ ۔ اس سے آپ خود محسوس کریں گے آپ میں کتنی زیادہ تبدیلی آیے گی ۔ آپ کا سارا دن بہت اچھا گزرے گا ۔ آپ کسی بھی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں گے ۔ آپ سارا دن خود کو ترو تازہ محسوس کریں گے ۔ میری بھی یہی دلی خواہش ہے کہ میں بھی یہ عادت اپناؤں ۔ تا کہ میری بھی صحت اچھی ہو ۔ میں بھی خود کو چست بناؤں لیکن یہ بہت مشکل نظر آتا ہے ۔ لیکن کوشش کرنے سے سب کچھ ہو جاتا ہے اور میں بھی کوشش کروں گا ۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ میں اپنی عادت کو تبدیل کر لوں گا ۔



صبح اٹھنے کے بعد نماز اور سیر سے فارغ ہونے کے بعد طالب علموں کو چاہیے ۔ اس نے وقت کم سے کم کوئی بھی سبق یاد کریں ۔ مطلب اپنی پڑھائی کو اس وقت کریں کیونکہ اس وقت ذھن بلکل ترو تازہ ہوتا ہے ۔ اور جو بھی یاد کیا جاۓ وہ پھر کبھی نہیں بھولتا ۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنی عادت اپنائیں اور میرے لئے بھی دعا کریں ۔


   


 



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160