بچے بھولے ہیں مہلک اشیاء سے ان کو محفوظ رکھیں

Posted on at


 

عموما ہمارے گھروں میں بہت سی ایسی ضروری اشیاء رکھی جاتی ہے جن سے گھر آرائش اور صفائی کی جاتی ہے اور یہ ضروری بھی ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر گھر کی صٖائی کرنا ناممکن ہوتا ہے لیکن یہ چیزیں جہاں کار آمد ہیں وہیں پر ان کے نقصانات بھی ہیں جیسا کہ ہر گھر میں فنائل، بلیچ ،امونیا وغیرہ موجود ہوتا ہے یہ فرش اور واش رومز کو صاف کرنے کے کام آتا ہے لیکن دوسری جانب یہ بچوں کے لیے بے حد خطرناک ہے خاص کر ایسے گھروں میں جہاں پر یہ چیزیں کھلی پڑی ہوں اور بچوں کی پہنچ آسانی سے ہو وہاں اکثر حادثات جنم لیتے ہیں

کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ جن اشیاء کو آپ معمولی تصور کرتے ہیں وہ کس کس طرح کے حادثات کا باعث بنتے ہیں جیسا کہ عام استعمال کا ٹوتھ پیسٹ جو عموما واش روم میں سامنے موجود ہوتا ہے اگر بچے اپنی ناسمجھی سے اسے نگلنے کی کوشش کریں تو یہ بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے یہی نہین واش رومز میں موجود فنائل بھی بچوں کے لیے خطرناک ہے اسی طرح کچھ گھروں میں مٹی کا تیل بھی دوسری عام سی بوتل میں رکھا جاتا ہے

کچھ گھروں میں پودوں میں چھڑکنے والی زہریلی ادویات بھی گھرون مین بہت احتیاط سے رکھنی چاہیے ہم میں سے کچھ لوگ ادویات کی بوتلین فریج مین رکھتے ہیں اور جب بچہ فریج کھولنا سیکھتا ہے تو سب سے پہلے ان ادویات کو تجرباتی طور پر استعمال کرتے ہیں اور یہ بہت بڑے حادثات کا موجب ہے یہی نہیں پرفیو مز کی بوتلوں کو بھی بچوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے کیونکہ اگر اس کا سپرے آنکھوں یا منہ میں کردیا جائے تو یہ نہایت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اس لیے ان معمولی اشیاء کو بھی بچوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔

         



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160