! خوراک میں معمولی تبد یلی طو یل العمری کےلیے موثر

Posted on at


جب آپ وزن میں کمی کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس سے غرض نہیں کہ یہ طویل المدتی منصوبہ ہے،سوچ یہی ہوتی ہے کہ ایک سے دو ہفتے میں یہ کام ہو جائے مگر ایسا نہیں ہوتا کیونکہ آپ کا جسم اچانک صدمات کو کبھی پسند نہیں کرتا اور جو نہی آپ خوراک میں کمی لاتے ہیں تو یہ اس قحط کو محسوس کرنے لگتا ہے۔ کمتر کیلور یزوالی خوراک کے استعمال کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب آپ جسم میں داخل ہونے والی غذاؤں میں کمی کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو آ کا جسم پکار پکار کر مزید خوراک طلب کرنے کے علاوہ اس تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔



 اگر طویل عرصے تک وزن میں کمی کا خیال آپ کے ذہن میں ہے تو خوراک کے استعمال میں رفتہ رفتہ تبدیلی پیدا کریں جس سے آسانی کے ساتھ لمبی مدت تک وزن میں کمی کا امکان رہتا ہے۔ ابتدا اس طرح کریں کہ کسی ایک غیر صحت مندانہ ا سینک سے نجات حاصل کر لیں جو کہ وہ بسکٹ بھی ہو سکتے ہیں جنہیں آپ شام کو چائے کی پیالی کے ساتھ کھانے کے عادی ہیں۔ کوشش تو یہ ہونا چاہئے کہ چائے کی پیالی کے بجائے اورنج جوس سے ناطہ جوڑ لیا جائےپھر یہ کہ اگر آپ صبح کے وسط میں کسی بھی قسم کے اسنیکسں کھانے کے عادی ہیں تو اس کے بجائے کیلے پر انحصار کریں،ایک کیلا آپ کو لگ بھگ180 کیلوریز فرہم کر سکتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ایک ٹھنڈا ڈونٹ 220 یا زائد کیلوریز کی فراہمی کو یقینی بنا سکتا ہے۔




اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں: کینیکل سائیکالوجی کی حالیہ اسٹڈی نے انکشاف کیا ہے کہ مضبوط قوت ارادی کی مالک خواتین بڑی آسانی سے وزن میں کمی کر سکتی ہیں بلکہ اس مشکل کو سرےسے دور بھگانے میں بھی کامیاب ہو جاتی ہیں۔ معیار پر جائیں،مقدار پر نہیں:کھانا تیار کرتے وقت صحت مندانہ اجزائے ترکیبی کا استعمال کریں، پیٹ میں جگہ رکھیں اور کبھی اپنی خواہش یا ضرورت سے بڑھ کر نہ کھائیں۔



 


متحرک رھیں: اگر آپ نے زیادہ کھانا کھا لیا ہے تو پریشان نہ ہوں بلکہ فوری ایکشن لیں اور چہل قدمی کو نکل جائیں یا پیراکی کا سہارا لیں۔کچھ بھی نہ کر سکتی ہوں تو اپنی جگہ کھڑے رہتے ہوئے 20 منٹ تک چلنے کے انداز میں قدم ہلائیں اور چند باراٹھک بیٹھک بھی کریں۔ کنٹرول میں رھیں:اگرچہ چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا آپ کی منصوبہ بندی میں شامل نہیں ہے مگر اس کے استعمال کا یہ مطلب قطعی نہیں ہے کے وزن میں کمی کا پروگرام ناکام ہو گیا ہے کیونکہ آپ پوراباکس کھا جائیں تب بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اگر محسوس ہو کہ حد سے تجاوز ہو رہا ہے تو خود کو روکیں اور دو بارہ درست ٹریک پر آجائیں۔



اپنے جسم کی ضرورتیں پوری کریں:اپنے جسم کو ایک اسپورٹس کار اور خود کو اس کا ڈرائیور محسوس کریں۔ معمولی دیکھ بھال کے بعد برسوں تک دوڑ سکتی ہے تا ہم ایک ایسے مالک کے طور پر جو کہ اپنے سرمائے کی حفاظت کرتا ہےاسے اچھا اور معیاری ایندھن فراہم کریں ۔ دن کے آغاز پر اچھا ناشتہ اور لنچ ٹائم میں کاربوہائیڈریٹ کی فراہمی کے علاوہ شام کوہلکی پھلکی ضیافت آپ کو سارا دن عمدگی سے چلا سکتی ہے۔ اسی تھیوری پر عمل کرتے ہوئے اپنے جسم کو گراج میں پارک کریں یعنی سونے کے لئےلیٹ جائیں ، بستر پر جاتے وقت ٹینک میں ایندھن ڈالے جانے کا توبہت کم ہی امکان ہو گا۔


 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160