دنیا سمارٹ فونز کی طرف جا رہی ہے

Posted on at


بلا شبہ آج کل سمارٹ فونز کا دور ہے اور دنیا تیزی سے سمارٹ فونز کی طرف بڑھ رہی ہے. سمارٹ فونز ٹیکنالوجی میں روز بروز جدّت آ رہی ہے اور صارفین کو پہلے سے زیادہ اچھے سمارٹ فونز استعمال کرنے کا تجربہ ہو رہا ہے. اس سلسے میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیز اپنی پروڈکٹس کو بہتر بنانےکے لئے کچھ بروقت اور تیز ترین فیصلے کر رہی ہیں.



اگر آپ کو آئی ٹی ٹیکنالوجی میں دلچسپی ہے اور آپ اس خبر سے نا واقف ہیں کہ سونی لیپ ٹاپس کو آئی بی ایم لینووو لیپ ٹاپس نے خرید لیا ہے تو یہ یقیناً آپ کہ لئے حیرت کی بات ہو گی. جی ہاں، یہ ایک مستند خبر ہے کہ گزشتہ دنوں سونی کارپوریشن اور آئی بی ایم میں معاہدہ ہو گیا ہے جس کہ تحت سونی اپنے لیپ ٹاپس کی ٹیکنالوجی آئی بی ایم لینووو کے حوالے کرے گی.



سونی لیپ ٹاپ سے جب اس بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ان کے پاس کافی بزنس ایریاز ہیں اور وہ اپنے کاروبار کو ان فیلڈز میں زیادہ ترقی دینا چاھتے ہیں. لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ سونی کی لیپ ٹاپ ٹیکنالوجی کا فلاپ ہونا ہے. اس ٹیکنالوجی کے فلاپ ہونے کی وجہ ایک تو زیادہ قیمت اور مارکیٹ میں لیٹ پروڈکٹ انٹرنس ہے. کیوںکہ جب بھی سونی کوئی نیا لیپ ٹاپ مارکیٹ میں لاتا ہے تو وہ پہلے ہی مارکیٹ میں اس سے کم قیمت میں دستیاب ہوتا ہے.



سونی کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے سمارٹ فونز استعمال کر رہی ہے اور وہ سونی کہ سمارٹ فونز پے زیادہ توجہ دینا چاھتے ہیں. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا واقعی سمارٹ فونز کو لیپ ٹاپ پر فوقیت دے رہی ہے. کیوںکہ جب سے سمارٹ فونز کواڈ کور کے پروسیسر کے ساتھ آیا ہے تب سے لوگ اس کو لیپ ٹاپ سے ترجیح دے رہے ہیں. کیوںکہ کواڈ کور ایک تیز ترین پروسیسر ہے. اور اب کافی زیادہ لیپ ٹاپ کمپنیز اس میدان میں آنے کو پر تول رہی ہیں.



اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی سمارٹ فون اپنی برتری کو قائم رکھ سکے گا یا لیپ ٹاپ والی اپنی پروڈکٹس میں کچھ نیا لانے کہ لئے کریں گی. یہ ایک نہ ختم ہونے والی بحث ہے اور اب ہم اجازت چاھتے ہیں. اگلی دفعہ کسی نیۓ ٹوپک کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا. تب تک کے لئے الله حافظ.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160