نشہ انسان کی زندگی تباہ کردیتا ہے

Posted on at


نشہ انسان کی زندگی تباہ کردیتا ہے :



چونکہ اپ پاکستان میں رہتے ہیں تو یقینا آپکو علم ہوگا کہ نشہ کے عادی لوگ کیسے اپنی نشہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں اور عزت کو مٹی میں ملاکر چوری کرتے ہیں یا کہیں ڈاکہ ڈالتے ہیں اور اپنی ناجائز ضروریات کو پورا کرتے ہیں.



پاکستانی تعلیمی اداروں میں نشہ دن بدن  عام ہوتا جارہا ہے اور خاص طور پر وہ طلبا جوانسانیت کے دائروں سے نکل جاتے ہیں نشہ جیسی چیزوں کو ہاتھ لگانا شروع کردیتے ہیں اور اپنی ماں، بات ، بہن ، اور بھائی کی عزت کا خیال رکھے بغیر غلط کاموں میں لگ جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے ان جیسے لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور وہ ہر جگہ ذلیل ہوتے رہتے ہیں .



یہ بات سچ ہے کہ اگر اپ کتاب ، استاد کو برے الفاظ سے یاد کروگے تو یقین کرو اپ پوری زندگی اک گالی بنکر رہ جاؤگے. لوگ اسکو ہمیشہ بے عزت انسان سمجھیںگے کیونکہ جو انسان اپنے والدین کے پیسوں کو حرام چیزوں پہ اڑاتا ہے وہ ہمیشہ کے لئے ذلیل ہوکر رہ جاتا ہے .



میں گزارش کرونگا تمام والدین کو جو کہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی بھیجکر بےفکر ہوجاتے ہیں وہ والدین نہایت بدقسمت ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھ لیں کے یونیورسٹی میں مختلف مزاج کے لوگ رہتے ہیں اور کہیں اسکا بیٹا غلط کاموں میں تو نہیں لگ گیا.


 



About the author

Hina_ahmed

Hi! I am Hina Ahmed

Subscribe 0
160