میرے یادگار کرکٹ میچز – حصّہ چہارم

Posted on at


آپ تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ میرے کالمز پڑھنے کا اور ان پے اپنے قیمتی ٹائم میں سے ٹائم نکال کر راۓ دینے کا. جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس سیکشن میں، میں آپ کو اپنے پسندیدہ کرکٹ میچز کے بارے شیر کرتا ہوں تاکہ اگر آپ کا شوق ہو تو آپ بھی اس میچ کی ہائی لائٹس دیکھ سکیں. یقیناً آپ بور نہیں ہوں گے.



تو آج جس میچ کے بارے میں، میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں وہ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمز کے مابین دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا. یہ ایک لمیٹڈ اوور گیم یعنی کہ ٹی ٢٠ ڈے اینڈ نائٹ میچ تھا جو کہ ٧ سپتمبر ٢٠١٢ کو کھیلا گیا. یہ ایک بہت ہی نیل بیٹنگ میچ تھا جو کہ مقرہ اورز میں ٹائی ہو گیا تھا اور اس کا فیصلہ سپر اوور سے نکلا.



بات یوں ہے کہ پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا. پاکستانی بلے باز عمران نذیر ١٣ کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی رن بناۓ سٹرک کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے. اس کے بعد محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے ذمداری سے بیٹنگ کی اور بترتیب ٨٩ اور ٩٧ کے مجموعی اور ٤٥، ٤٥ کے انفرادی سکور پے اوٹ ہو گئے. پاکستان کی طرف سے کامران اکمل نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور مجموعی سکور ١٥١ تک پوھنچانے میں مدد دی.



اس کے بعد جب آسٹریلیا کے بلے باز بیٹنگ کرنے اے تو ان کے کھلاڑی وقفے وقفے سے اوٹ ہوتے رہے. ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، مائیک ہسسی اور جورج بیلی نے اچھی اننگز کھیلی اور بترتیب ٣١، ٣٣، ٢٣ اور ٤٢ رنز بناۓ. اس طرح آخری اوور میں ١١ رنز چاہیے تھے جو کہ عبدالرزاق کی ٥ گیند پے چھکا لگنے سے سکور برابر ہو گیا.



اب میچ کا نتیجہ نکالنے کے لئے سپر اوور دیا گیا. جس میں آسٹریلیا کی ٹیم ١١ رنز بنا سکی. پاکستان کی طرف سے عمر گل نے بولنگ کی اور آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی بھی اوٹ کیا. پاکستان کی طرف سے عمر اکمل اور عبدالرزاق بلے بازی کے لئے ایے. عمر اکمل کے ٢ شاندار چوکوں کی مدد سے پاکستان ١٢ رنز بنانے میں کامیاب رہا اور اس طرح میچ جیت گیا.



اچھی بولنگ کی وجہ سے میں اف دی میچ سید اجمل کو دیا. گیا. مجھے ضرور اپنے راۓ سے آگاہ کیجیے گا. کل دوبارہ کسی نیۓ میچ کے ساتھ حاضر ہوں گا.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160