فاسٹ فوڈ نیشن

Posted on at


 

امریکا کی فاسٹ فوڈ انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی فاسٹ فوڈ انڈسٹری ہیں اور اس کے پروڈکٹس دنیا کے تقریباً ١٠٠ ممالک میں بھجے  جاتے ہیں اور لوگ انہیں شوق سے کھاتے ہیں. فاسٹ فوڈ امریکا کی تہذیب و تمدن کا اہم حصہ بن چکا ہے اور ساتھ ساتھ مغربی ممالک میں بھی بہت مقبول ہو گیا ہے. فاسٹ فوڈ پہلے گلیوں میں لگے ٹھیلوں پر بیچا جاتا تھا . مغربی ممالک کی تیز زندگی میں انہیں جلد ہی مقبولیت مل گی جس کی  خاص وجہ ان کا جلدی بن جانا تھا ، اور فاسٹ فوڈ کے بننے میں خرچا بھی کام اتا تھا 

 

فاسٹ فوڈ اپ چلتے پھرتے کھا سکتے ہیں اور اس کے لئے آپکو کسی چمچ کانٹے کی ضرورت نہیں پڑتی. پرکہتے ہیں نہ ہر  چیز اپنے ساتھ بہت سے مضر اثرات بھی لاتی ہے. بچوں میں موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کی بھی اہم وجہ فاسٹ فوڈ یا جنق فوڈ ہیں. بچے فاسٹ فوڈ جیسے برگر، پیزا شورما بہت شوق  سے کھاتے ہیں اور مختلف فاسٹ فوڈ کمپنیاں بھی اپنے اشتہارات بھی اس طرح بناتے ہیں کہ بچے فاسٹ فوڈ کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں 

 

 اس موٹاپے کی وجہ سے ان بچوں کو بچپن میں ہی دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان میں شوگر کے مرض کی بھی تصدیق ہوئی ہیں. کچھ بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا مرض بھی پایا جاتا ہے. بیماروں کے ساتھ ساتھ لوگ فاسٹ فوڈ کے بارے میں کچھ بھی نہیں  جانتے کہ وہ کیا کھا رہے ہیں ، اور یہ کھانا کس طرح بنایا گیا ہیں.

اب بات یہ اتی ہیں کہ فاسٹ فوڈ ہے کیا اور اس میں کس قسم کی چیزیں استمعال کی جا رہی ہیں؟؟ پچھلے سال کی گی تحقیق کے مطابق زیادہ تر جنق فوڈز میں نچلے میعار کا گھوشت استعمال ہوتا ہیں جس سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ساتھ میں تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہیں کہ بہت سے بڑے  نام والی کمپنیوں میں فاسٹ فوڈ میں فللنگ کے طور پر صرف ٣٠ فیصد گوشت استمعال ہوتا ہے باقی امونیا جو کہ ایک مضر کیمکل ہے استمعال کیا جاتا ہے. جس سے کینسر جیسے مہلک بیماریاں پیدا ہوتی ہیں.

 

پر ان باتوں کے باوجود بھی دنیا میں  فاسٹ فوڈ کی مانگ اضافہ دیکھنے میں آیا ہیں . اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ انڈسٹریز مستقبل میں ایک معیاری کھانا لوگوں تک کیسے پہنچاتی ہیں اور اپنی رہی ساکھ کو بچانے کے لئے کیا اقدامات کرتے ہیں.



About the author

akbarrkhan

I am a Software Engineer from International Islamic University. Mostly i love to play games, My all time favorite series are Prince of Persia,GTA,Assassins Creed, and MOST favorite of all League of Legends, and i love to stream on Twitch.tv as well.

Subscribe 0
160