حسن معاشرت کے پہلو

Posted on at


حسن معاشرت کے سلسلے میں اسلام نے ہدایت فرمائی ہے کہ والدین، اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کیا جائے۔ دوستوں کے ساتھ محبت اور مروت سے پیش آیا جائے۔ چھوٹوں پر شفقت کی جائے۔ قانون کا احترام کیا جائے۔ پڑوسی کا خیال رکھا ئے۔ مہمان کی مہمان نوازی کی جائے مجلس کے آداب کا خیال رکھا جائے۔ خواتین کا احترام کیا جائے انہیں مدد کی ضرورت ہو تو اس سے گریز نہ کریں۔ اللہ کی مخلوق کو اذیت نہ دی جائے۔ اپنی ذبان اور ہاتھ کے شر سے دوسروں کو محفوظ رکھا جائے۔ باحیا اور باوقار زندگی گزاری جائے۔




اسلام نے ہمیں یہ بھی حکم دیا ہے کہ اپنے تمام مسلمان بھائیوں کی امداد، خیر خواہی اور غم گساری کریں۔ تہواروں اورتقریبات،شادی،بیاہ،وفات اورجنازے وغیرہ کےموقع پر دوسروں کے آرام کاخیال رکھیں۔اورمتعلقہ لوگوں کےساتھ تعاون کریں۔کسی کا مزاق نہ اڑائیں،چڑانے کےلیے نام نہ بگاڑیں۔ الزام تراشی اورطنزسے گریز کریں۔کسی کی چیز کو نقصان نہ پہنچائیں۔اسلام نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ چھینک یا جمائی آے تو بائیں ہاتھ کی پشت منہ پر رکھ لیں۔ کوئی شخص آپ کے ساتھ بھلائی کرے یا کچھ دے تو اس کا شکر یہ لازما ادا کریں۔ کسی کی چیز اس کی اجازت کے بغیر نہ لیں۔



About the author

160