میرے یادگار کرکٹ میچز – حصّہ پنجم

Posted on at


ایشیا کپ سے لوٹنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے لیکن یہ نہ سمجھیۓ گا کہ ہمیشہ کی طرح لعنت و ملامت کی طرح. جی بلکل ایسا ہی ہے اور اس دفعہ وطن واپس لوٹنے والی ٹیم کو ستائشی پیغامات موصول ہوے ہیں اور اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ انھوں نے ایشیا کپ کے ایک انتہائی اہم میچ جو کہ بھارت کے ساتھ تھا ایک ڈرامائی کھیل کے بعد جیت لیا.



بھلے پاکستان سری لنکا سے فائنل میں ہارا ہو لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے وہی میچ فائنل تھا جس میں پاکستان نے کرکٹ کے نام نہاد چودھری انڈیا کی زبردست دھلائی کی اور اس کے نتیجے میں انڈین کرکٹ شائقین نے بھی پاکستانی کھیل کو سراہا.



آج ہم جس میچ کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل والا میچ ہے. چہ جائیکہ پاکستان کو اس میچ میں شکست ہوئی لیکن میں امید کرتا ہوں کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہو گا. اس میچ میں بہت زیادہ توجہ طلب پہلو نکلے جنہے یقینا حل کرنا ہو گا.



اس میچ میں ٹاس کو بہت اہمیت دی جا رہی تھی کیونکہ اس کی وجہ ڈیو فیکٹر تھا اور پہلے بولنگ کو ترجیح دی جا رہی تھی لیکن پاکستان نے ٹاس جیت کے جب بتٹنگ کہ نا قابل یقین فیصلہ کیا تو اس وقت سے ہی لگا کہ کچھ غلط ہونے والا ہے اور اس کا نتیجہ جلد ہی برآمد ہواجب پاکستان کے ٣ ٹاپ آرڈر کے بلے باز ١٨ کے مجموعی سکور پے اوٹ ہو گئے اور ان سب کو ملنگا نے اوٹ کیا.



پھر فواد عالم اور کپتان مصباح کے درمیان ١٠٠ سے زاید رنز کی پاٹنرشپ ہوئی اور پھر ملنگا کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں ایک غیر ضروری شارٹ پے اوٹ ہو گئے. انھوں نے ٩٨ گیندوں پے ٦٥ رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے سکور اور وکٹ کو سہارا دیا. مصباح کے اوٹ ہونے کے بعد عمر اکمل اے اور ان کے آنے کے بعد رنز تیزی سے بننے لگے. اس دوران فواد عالم نے اپنی پہلی سنچری مکمل کی اور تیزی سے رنز بنانے لگے.



اس موقع پے کہا جا رہا تھا کہ اگر شاہد آفریدی ہوتے تو اپنی ان فارم بیٹنگ سے ٹیم کے سکور کو اور تیزی سے بڑھاتے لیکن ان کی کچھ خاص ضرورت نہیں محسوس ہوئی کیونکہ عمر اکمل اور فواد عالم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ١١٥ رنز صرف ٧٢ بالز پر بناے. اس طرح پاکستان مقررہ ٥٠ اورز میں ٥ کھلاڑیوں کے نقصان پر ٢٦٠ رنز بنانے میں کامیاب رہا.


بقیہ انشاللہ اگلے حصّے میں.



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160