دھوپ سے بچیں

Posted on at


 

یوں تو سورج توانائی کا ایک بڑا زریعہ ہے اور یہ انسانی صحت کے لیے بہت مفید بھی ہے لیکن زیادہ دھوپ میں رہنے سے سورج کی شعاعوں سے ہماری جلد پر برا اثر پڑتا ہے اس لیے ہمیں احتیاط برتنی چاہیے اور سورج کی روشنی میں یا تو صبح سات بج سے دس بجے تک یا پھر چار بجے کے بعد دھوپ میں بیٹھنا چاہیے اگر اسکے درمیان مین ٓپ زیادہ وقت دھوپ میں رہتے ہین تو اسکے لیے آپ سن بلاک ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے تا کہ ااپ کی جلد سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رہے

زیادہ تر لوگوں کو سن اسکرین لگانے کے درست طریقے سے واقف نہیں ان کے خیال مین سن اسکرین یا سن بلاک لگا کر دھوپمیں گھوم سکتے ہیں یہ ہماری جلد سورج کے مضر اثرات سے بچاتے ضرور ہیں لیکن انہیں لگانے کا درست طریقہ معلوم ہونا چاہیئے سن اسکرین کسی بھی کریم کے مقابلے مین اپنا کام شروع کرنے کے لیے دس پندرہ منٹ لیتا ہے چاہے دھوپ ہو یا نہ ہو جب بھی گھر سے باہر جانا ہع کم از کم بیس یا پچیس منٹ پہلے سن اسکرین چہرے ہاتھون اور گردن پر ملیں یہ خیال رہے کہ سن اسکرین کسی بھی معیاری کمپنی کی ہو اور اسکی گاڑھی تہہ چہرے پر لگائیں

دھوپ سے چہرے پر نمودارہونے والے بھورے دھبوں کی نشونما روکنے کے لیے اور دوبارہ جلد پر ظاہر ہونے نہ ہونے کے لیے سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کریں عموما لوگ یہ خیال کرتے ہین کہ سن بلاک یا سن اسکرین لگانے سے جلد پر کیل ، مہاسے یا دانے بننے لگتے ہیں یہ سراسر غلط خیال ہے سن اسکرین سے پسینہ نہیں آتا لیکن بعض لوگ پھر بھی پسینہ آنے کی شکایت کرتے ہیں یاد رکھیں کہ سن اسکرین بہت سی جلدی بیماریوں سے بچاتی ہے اس لیے اسکا استعمال لازمی کریں۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160