مسجد ضرار حصّہ اول

Posted on at


 

قرآن پاک جو کہ تمام تمام کی رہنمائی کا واحد ذریعہ ہے ، اس عظیم الشان کتاب کے گیاروہیں سپارے کی سوره التوبہ میں مسجد ضرار کے بارے الله رب العالمین نے بہت تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرمائی

 

اس واقعہ کی تفصیل کچھ ایسی ہے کہ ایک قبیلہ جس کا نام بنی خزرج تھا ، اس کا آدمی ابو عامر نے حضور پاک صل الله علیہ وسلم کے مدینہ آنے سے قبل عیسائی مذہب کو قبول کر لیا تھا اور دنیا سے کنارہ کشی کر کے ایک راہب بن گیا . یثرب کے اکثر باشندے اس کے پیروکار بن گئے

 

نبی کریم صل الله علیہ وسلم جب الله تعالیٰ کے حکم سے ہجرت فرما کر جب مدینہ کو تشریف لاۓ تو ابو عامر جو اب راہب تھا ، اس نے محسوس کیا کہ لوگوں کی توجہ اب اس کی طرف سے آہستہ سے ہٹتی جا رہی ہے . پھر جب سرکار دو عالم بدر کے میدان میں کامیاب ہو کر لوٹے تو وہ حد سے زیادہ بے سکون اور بیتاب ہو گیا اور اس وجہ کے ساتھ وہ مکّہ گیا اور وہاں مشرکین کو انتقام لینے کے لئے خوب اکسایا اور بھڑکایا

 

جنگ احد میں ابو عامر ان کے لشکر کے ساتھ مدینے آیا مگر جو ساتھ اس کے مدینہ میں رہائش پذیر تھے ، ان کی طرف سے اس کو کوئی امید نہ نظر آئی اور نہ ہی اس کو کسی قسم کی کوئی پذیرائی مل سکی کیونکہ وہ سب لوگ ایمان کی دولت سے مالا مال ہو چکے تھے

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160