ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ٢٠١٤

Posted on at


کرکٹ اس دنیا کا سب سے مشہور کھیل ہے ۔ شروع میں یہ سب سے پہلے برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جاتا تھا ۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ کھیل پوری دنیا میں پھیلتا گیا ۔ اب یہ دنیا کا مقبول ترین کھیل بن گیا ہے ۔ برصغیر میں یہ کھیل تب آیا جب برطانیہ نے ادھر تجارت کے غرض سے اپنے قدم جمانا شروع کئے ۔ اب یہ دنیا کہ بہت سے ملکوں میں کھیلا جاتا ہے ۔



دنیاۓ کرکٹ پر حکمرانی کیلئے کرکٹ ورلڈکپ ١٦ مارچ سے شروع ہونے والا ہے ۔ یہ ورلڈ کپ بنگلادیش میں کھیلا جاۓ گا ۔ اس ورلڈ کپ میں دنیاۓ کرکٹ کی ١٦ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا ۔ جس میں کم درجے کی ٨ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ان ٨ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جاۓ گا ۔ ہر گروپ میں ٤ ٹیمیں ہونگی اور دونوں گروپوں میں سے جو جو ٹیم سب سے اوپر ہو گی ۔ وہ اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرے گی ۔ پہلا راؤنڈ ١٦ سے ٢١ مارچ تک کھیلا جاۓ گا ۔



دوسرے راؤنڈ میں دنیا کی ١٠ بہترین ٹیمیں شامل ہونگی ۔ دوسرا حصہ ٢١ مارچ سے شروع  ہو گا ۔ اس حصے کا پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جاۓ گا اور میں اس میچ کو فائنل سے پہلے فائنل کا نام دونگا ۔ کیونکہ جب یہ دونوں ٹیمیں میدان میں ایک دوسرے کے خلاف اترتی ہیں ۔ تو پوری دنیا کے کرکٹ مداحوں کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہیں ۔ جب کہ پاکستان اور بھارت کی عوام تو اپنے سب کام کاج چھوڑ کر اس میچ کو دیکھتی ہیں ۔ اس کرکٹ ورلڈ کپ سے  مداح بھرپور طریقے سے   لطف اندوز ہونگے اور اس میں میرا خیال ہے زیادہ سکور چھکوں اور چوکوں سے بنے گا  ۔ کیونکہ بنگلادیش کی وکٹیں بیٹسمینوں کو زیادہ مدد دیتی ہیں ۔



ورلڈ کپ کے سیمی فائنل ٠٣ اور ٠٤ اپریل کو کھیلے جائیں گے اور فائنل ٦ اپریل کو کھیلا جاۓ گا ۔



 میں امید کرتا ہوں کے آپ اس ورلڈ کپ سے بہت لطف اندوز ہونگے ۔ ہر مداح اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرے گا ۔ اسطرح میں بھی اپنی پسندیدہ ٹیم پاکستان کو سپورٹ کروں گا اور میری دعا بھی یہ ہو گی پاکستان اس ورلڈ کپ کو جیتے ۔  




About the author

160