شیر شاہ سوری.... ایک عظیم جرنیل بادشاہ

Posted on at


آج ہم جس عنوان پے بات کرنے جا رہے ہیں وہ ہیں شیر شاہ سوری. ان کا اصل نام فرید خان تھا اور ان کے آباؤ اجداد اپنے علاقے کے جاگیردار تھے. فرید خان المعروف شیر شاہ سوری بچپن سے ہی کافی تیز تھے اور جنگجو سمجھے جاتے تھے. جب ١٥٢٦ میں مغل بادشاہ بابر نے ہندوستان پے قبضہ کیا اور وہاں اپنی حکومت قائم کی تو شیر شاہ سوری ان کی فوج میں بحیثت سپاہی بھرتی کئے گئے.



شہنشاہ بابر ایک دور اندیش آدمی تھے اور انھوں نے اپنی زندگی کا کافی وقت جنگوں میں گزارا تھا. ایک دن جب بابر نے شیر شاہ سوری کو دیکھا تو انھوں نے اپنے مشیروں کو کہا کہ اس لڑکے کو میں ہندوستان کے بادشاہ کے طور پر دیکھ رہا ہوں. بابر کو یہ لڑکا اپنے بیٹے ہمایوں کے مستقبل کے لئے خطرناک لگا اور مشیروں نے شیر شاہ سوری کو قتل کرنے کی اجازت مانگی مگر بابر نے منہ کر دیا.



اور پھر تاریخ نے دیکھا کہ بادشاہ ہمایوں کی اپنی بھائیوں سے سلطنت کے حصول کی چپقلش کے دوران شیر شاہ سوری نے حکومت پر قبضہ کر لیا اور ہمایوں کو تخت سے محروم کر کیا. شیر شاہ سوری ایک اچھا حکمران ثابت ہوا. وہ انتہائی انصاف پسند تھا. ایک دن ایک بوڑھی عورت اس کے پاس اپنے بیٹے کے قتل کی شکایت لے کر آئ جسے قتل کر دیا گیا تھا اور شہر کا گورنر بھی قاتلوں کے ساتھ ملا ہوا تھا. شیرشاہ سوری کو جب اس کا پتا چلا تو وہ اس بوڑھی عورت کے ساتھ ہو لیا.



ان دنوں سڑک کے کنارے موجود درختوں کو کاٹنا سختی سے منہ تھا. شیر شاہ سوری ایک درخت پر چڑھا اور ایک ٹہنی کاٹنے لگا. شہر کے گورنر کو جب اس کا علم ہوا تو وہ فورا اس جگہ پہنچا لیکن وہ شیر شاہ سوری کو نہیں پہچان سکا. گورنر نے شیر شاہ سوری کو درخت کاٹنےسے منہ کیا اور پھر سختی پر اتر آیا. تب درختوں کے پیچھے چپھے شیر شاہ سوری کے محافظ نکل اے اور گورنر کو بتایا کہ یہ بادشاہ ہیں.



گورنر سخت ڈر گیا اور شیر شاہ سوری نے کہا کہ تمہیں اس درخت کے کاٹنے کا فورا علم ہو گیا اور قانون بھی یاد آ گیا لیکن اس بوڑھی عورت کے بیٹے کا قتل نظر نہیں آتا؟ گورنر نے فورا معافی مانگی اور بوڑھی عورت کو انصاف فراہم کیا. شیر شاہ سوری نے اپنی ٥ سالہ حکومت میں تیز ترین ترقیاتی کام کرواۓ جن میں جی ٹی روڈ جو کہ پشاور سے کراچی تک ہے یہ شیر شاہ سوری نے ہی بنوائی. قلعہ روہتاس بھی جو کہ ایک انتہائی اہم سیکورٹی کے لحاظ سے مقام پر قائم ہے وہ بھی شیر شاہ سوری نے ہی بنوایا.



شیر شاہ سوری ایک جنگ کے دوران جنگی آتشین اسلحہ پھٹنے سے شدید زخمی ہوۓ اور پھر اسی دوران وفات پا گئے. ان کی وفات کے بعد ہمایوں پھر سے حکومت میں آیا اور اس نے شیر شاہ سوری کی پالیسیز کو جاری رکھا اور اس کا کہنا تھا کہ اس نے شیر شاہ سوری سے بہت کچھ سیکھا. اور اس کے بعد سے ہندوستان میں نیۓ ترقیاتی کام شروع کیے گئے.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160