مسجد کےآداب

Posted on at


اس دنیا میں ہر مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ اور ان لوگوں کے اپنے اپنے مذہب کے طور طریقے ہوتے ہیں۔ ہر مذہب کی اپنی ایک مخصوص جگہ ہوتی ہے۔ جہاں وہ اپنی عبادت کرتے ہیں۔ اور اس جگہ کو عبادت گاہ کہتے ہیں۔ ہر مذہب کی اپنی عبادت گاہ ہوتی ہے۔ جیسے ہندو بتوں کی پوجا کرتے ہیں۔ انہوں نےاپنی عبادت کیلئے مندر بنائے ہوتے ہیں۔ اسی طرح عیسائی اپنی عبادت کےلئے گرجا گھرمیں جاتے ہیں۔ اور اس طرح مسلمان ایک اللہ کو مانتے ہیں۔ اور مسلمان عبادت کےلئے اپنی عبادت گاہ میں جاتے ہیں۔ جس کانام مسجد ہے۔ اورمسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ اورتمام مسلمان کا ایک اللہ ہے۔


 مسجد اللہ کا گھر ہے۔ اور یہ پاک صاف جگہ ہے۔ یہ بڑی برکت والی جگہ ہے۔ اور مسلمان پانچ وقتہ نماز اس مسجد میں ادا کرتے ہیں۔ اور اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے ہیں۔ اور اپنے رب کے حضور عاجزی سے سجدہ کرتے ہیں۔ اپنے لئے اور دوسرں کےلئے دنیا اور آخرت کےلئے دعا مانگتے ہیں۔ اور مسجد میں جاکر وہاں بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں۔ دنیا کی سب سے پہلی مسجد کا نام مسجد الحرام ہے۔ مسلمانوں نے اپنی مسجدیں بہت خوب صورت اور ڈیزائن داراور عالی شان بنا رکھی ہیں۔ مسجد میں جانے سے پہلے ہمیں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔ اور مسجد میں باوضو ہوکر جانا چاہیئے۔


اور مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اپنا دایاں پاؤں اندر رکھنا چاہیئے۔ اورپھر یہ دعاکرنی چاہیئے۔


   اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔


         اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔ مسجد میں فضول بیٹھ کر ادھر اُدھر کی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔ کیونکہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ اور یہ عبادت کی جگہ ہے۔ اور نہ ہی یہاں شور کرنا چاہیئے۔ اور نہ ہی لڑائی جھگڑاکرنا چاہیئے۔ کیونکہ یہاں سب لوگ اللہ کی عبادت کےلئے آتے ہیں۔


مسجد وہ جگہ ہے۔ جہاں مسلمان امیر اور غریب سب برابر ہوکر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ سب مسلمان ایک مالک کے آگے سجدہ کرتے ہیں۔



160