پاکستان کی ثقافت کی خصوصیات (حصہ دوم)

Posted on at


شادی بیاہ  کی رسموں کے سلسلے میں پاکستانی ثقافت اپنے اندر ایک انفرادی حیثیت کی حامل ہے۔اس پر اسلامی رنگ صاف نظر آتا ہے۔ اسلام میں شادی کا آغاز نکاہ جیسی پاکیزہ رسم سے ہوتا ہے۔ اسلام میں نکاح کو ایک عبادت کا درجہ حاصل ہے۔ ملک کے ہر حصے میں لوگ اس خوشی کے موقع پر اپنی اپنی حیثیت کے مطابق خوشی مناتے ہیں۔ پر تکلف کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لوگ، بالخصوص عورتیں اور بچے خوشنما رنگوں والے زرق برق لباس زیب تن کرتے ہیں۔خوب پہل چہل ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ شادی والے گھر سے طرف سے گزرنے والے ہر شخص کو بغیر پوچھے یا بتائے یہ علم ہو جاتا ہے کہ یہاں شادی کی تقریب ہو رہی ہے۔

اسلام نے ہمیں شادی جیسے خوشی کے موقع پر بھی سادگی اپنانے کا درس دیا ہے مگر اس خطے کے لوگوں پر دیگر قوموں کی رسمیں بھی اثر انداز ہوئیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں بعض ایسی رسمیں بھی جگہ پا چکی ہیں جنہیں پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔مثال کے طور پر جہیز کی نمائش، محفل موسیقی کا انتظام۔ البتہ لوگوں میں تعلیم اور اسلامی شعور کی وجہ سے اب انفرادی اور حکومتی سطع پر بھی کوششیں جاری ہیں کہ ان بری رسموں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ جہیز کےسلسلے میں جہیز آرڈی نینس بھی جاری ہو چکا ہے۔ شادی اور بیاہ کی رسموں میں ہاتھ بٹانے کی غرض سے سلامی اور نیوتا وغیرہ کی رسومات بھی رائج ہیں۔

کھیل تماشے اور میلے ٹھیلے پاکستانی ثقافت کا اہم حصہ ہیں۔ ملک کے ہر حصے میں میلے یا تہوار فصلوں کے حساب سے یا بزرگان دین کے عرس کے موقعوں پر لگتے ہیں۔ ان میلوں میں ملکی ثقافت کی بھر پور عکاسی ہوتی ہے۔ دور دور سے لوگ ان میلوں میں شامل ہوتے ہیں۔ عام دنوں کے علاوہ ان میلوں ٹھیلوں میں بھی کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں اور جیتنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں بہت سے روایتی کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ ان میں کشتی اور کبڈی کافی مقبول ہیں۔ سندھ میں ملاکھڑا عوامی کھیل سمجھا جاتا ہے۔ یہ کبڈی کھیلنے کا خاص انداز ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم کا دنیا کی مشہور ٹیموں میں شمار ہوتا ہے۔ فٹ بال، والی اور کرکٹ  ہر گاؤں میں قصبے میں کھیلے جاتے ہیں۔ سکواش میں بھی پاکستان کا دنیا میں ایک نام ہے۔ اسی طرح پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا دنیا کی مشہور ٹیموں میں شمار ہوتا ہے۔ ہاکی ،سکواش اور کرکٹ میں پاکستان نے بہت سے نامور کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160