فضول خرچی- حصّہ دوئم

Posted on at


جیسے کہ فضول خرچی کی کچھ اقسام کا ذکر پچھلے حصے میں ہو چکا ہے تو آج میں کچھ اور اقسام آپ سے شیر کرنے جا رہا ہوں.جب کبھی خاندان یا دوستوں کو کسی خاص موقع پے کچھ دینا پر جائے تو ہماری کوشش ہوتی ہےکہ ہم دوسروں سے زیادہ دیں. تحفے تحائف میں بھی ہم اکثر اوقات اپنی حیثیت سے بڑھ کر تحفہ خرید لیتے ہیں. اس سے بھی ہمیں اجتناب کرنا چاہے اور ایک بڑی مشہور کہاوت ہے کہ چادر دیکھ کے پاؤں پھیلاؤ.



اگر ہم گیس کے بل میں بچت چاھتے ہیں تو گھر کے تمام افراد کو ایک ساتھ کھانا کھانا چاہے کیونکہ ایک ساتھ کھانا کھانے سے ہمیں چیزیں بار بار گرم نہیں کرنی پڑیں گی. کچھ لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ کھانا پکاتے ہیں جیسے کہ روٹیاں وغیرہ اور پھر ان کو ٹین ڈبے والے کو بیچ رہے ہوتے ہیں. ایک تو اس سے الله کے رزق کی بے ادبی ہوتی ہے دوسرا فضول خرچی بھی.



ہم موبائل فون کا غیر ضروری استعمال کم کر کے بھی فضول خرچی سے بچ سکتے ہیں. تمام غیر ضروری ایس ایم ایس پیکجز اور کال پیکجز بند کر دیں. ایک تو اس سے ٹائم بھی بچے گا اور پیسے بھی. انسان کا دماغ بھی فریش رہے گا اور ہم اپنے روز مرہ کے کام زیادہ تندہی سے سر انجام دے سکیں گے.



شادی بیاہ پر ہم ضرورت سے زیادہ خرچ کر دیتے ہیں اور ہمیں اس بات کا احساس تک نہیں ہوتا. اگر یہی پیسے کسی غریب مسکین کو دینے کے لئے کہا جائے تو آگے سے جواب آتا ہے کہ ہمارے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں. ہم تو خود لوگوں سے لے لے کر گھر کا خرچ پورا کر رہے ہیں. شادی بیاہ میں کھانے پر بےتحاشہ پیسے پانی کی طرح بہاے جاتے ہیں. اور لوگ جس طرح کھانے کی چیزوں کو زیا کر رہے ہوتے ہیں یہ بھی فضول خرچی میں آتا ہے.



اسلام میں بھی فضول خرچی کو سخت ناپسند کیا گیا ہے. ایک ایسا انسان جو فضول خرچی کرتا ہو اسے شیطان کے بھائی سے تشبیہ دی گئی ہے. ایک حدیث مبارکہ میں بھی مال کو فضول خرچ کرنے کی ممانعت کی گئی ہے. اس کے علاوہ بھی کافی زیادہ جگہیں ہیں جہاں ہم نادانستہ بہت زیادہ خرچ کر دیتے ہیں حالانکہ یا تو وہاں بلکل ضرورت ہے نہیں ہوتی اور اگر ہو بھی تو اتنی زیادہ خرچی کی نہیں. اگر ہم اپنی اس عادت کا جائزہ لے کر کنٹرول کر لیں تو یقینا ہم ہر ماہ کافی زیادہ پیسے بچا سکتے ہیں جس سے ہمارا فیوچر بھی محفوظ ہو جائے گا.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160