کھیوڑہ نمک کان

Posted on at


 

کھیوڑہ نمک کان

      آج میں اپ کو کھیوڑہ نمک کان کے بارے میں بتاؤں گا جہاں میں اپنے یونیورسٹی کے تفریحی ٹور میں اپنے دوستوں کے ساتھ گیا ہوں اور میں نے اپنے آنکھوں سے اس نمک کان کو دیکھا ہے . اور کان کی دلکش اور خوبصورت تصاویر اپ کی خدمت  میں پیش کرنا چاہوں گا جو میں نے اپنے  ڈیجیٹل کیمرے سے بنایں ہیں  .  

 

 

            کھیوڑہ نمک کان خوردنی نمک کے لحاظ سے  دنیا کا دوسرا بڑا نمک کان ہے ، جو جنوبی پنجاب میں واقع ہے اور اسکا سلسلہ دریا جہلم سے لے کر دریا سندھ تک ختم ہوتا ہے . اسکی خوبصورتی نے ملکی اور غیر ملکی مداحوں کو اپنے طرف مائل کیا ہوا ہے. اور ہر وقت لوگوں کی کا خوجوم ہوتا ہے وہا ں پر . یہاں  پر نمک کی دریافت سکندر اعظم کے دور میں اس طرح سے ہوا کہ سکندر اعظم کے فوجیوں کے گھوڑوں نے یہا ں پہ  چرتے  ہوے پتھروں کو چاٹنا شروع کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس جگہ پہ نمک پانے کا پتہ چل گیا اور اس وقت سے لے کر آج تک اس سے نمک نکالا جا رہا ہے . اور یہ دنیا کا اہم ترین نمک کا ذخیرہ ہے .

 

 

            ١٨٠٠ عیسوی میں اک انگریز انجنیئر نے اس ذخیرہ میں ایک کان کی کھدائی بھی کی ہے جو آج تک مو جود ہے اور لوگوں کی تفریخ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے . کان میں سے نمک نکالنے  کیلیے وہاں پہ ٹرین کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس کہ ذریع کان کہ اندر سے ذخیرہ نمک نکالتے ہیں . اس ٹرین کیلیے کان کے اندھر پٹری بھچائی ہوئی ہے . کان میں سے ٥٠ فیصد نمک نکالا جاتا ہے اور باقی ٥٠ فیصد کان کی مضبوطی کیلیے چھوڑا جاتا ہے .

           یہاں پر نمک کے  بہت بڑے ذخائر موجود ہیں جس سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ دوسروں ملکوں کو بھی نمک ایکسپورٹ کیا جاتا ہے . اسی نمک کان کی موجودگی سے پاکستان میں نمک سستے داموں پایا جاتا ہے .اور اس ملک میں نمک ہی اک ایک اسی چیز ہے جو ملک کے ہر جگہ پر  کم قیمت پر آسانی سے ملتا ہے .

 

        مداحوں کیلیے کان میں بجلی  کا انتظام  بھی کیا گیا ہے . جس سے نہ صرف روشنی پیدا کرتے ہیں بلکہ کان میں اندر ٹرین کو چلانے کیلئے  فیول کی مانند استمال کیا جاتا ہے . اور کان کے اندر مختلف راستے بناے گئے ہیں جہاں مداحوں کی راہ داری کیلیے بورڈز بھی لگے ہوے ہیں .

بلاگ پڑھنے کا شکریہ :) 

Writer: Amar annex 

contact: engramar.yasir@gmail.com 



About the author

Dashing_Prince

Hello, This is Amar E Yasir and I'm here for you: Blogger, film maker and Translator at Bitlanders. I'm a staunch supporter of Female Edcuaction everywhere specially at non-development area. I will always support the female literacy at the backward areas found anywhere and I'll will move my pen in…

Subscribe 0
160