ھائیکنگ ، کے فوائد اور حیران کن نتائج

Posted on at


مختلف قسم کی ورزشوں کے اثرات مختلف ہوتے ہیں اور یہ قطعی ضروری نہیں ہو تا کہ جسمانی اعتبار سے ہیئت کے مالک افراد کسی ایک ورزش سے یکساں نتائج حاصل کر سکیں مگر ایک تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کے ڈھلوا ن راستوں پر چلنا بہت زیادہ موٹے اور بہت زیادہ کمزور افراد کے لئے حیران کن نتائج کا باعث ہو سکتا ہے ۔



 آسٹرین محققین کے مطابق ''ہائیکنگ '' کے دوران ڈھلوان پر چلنے یا دوڑنے سے خاص طور پر خون میں گلو کوز کا لیول کم ہوتا ہے اور ذیابیطس کے خطرات میں خاطر خواہ کمی واقع ہو جاتی ہے۔



 ڈھلوا ن سے نیچے اترنے کی ورزاش جسم میں کولیسٹرول لیول پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جبکہ ڈھلوا ن کے مخالف یعنی اونچائی کی طرف چلنے سے کو لیسٹرول کے ایک اہم جزو ( triglycerides ) میں کمی کی جا سکتی ہے۔



پہاڑی علاقو ں میں رہنے والے تو اس سہولت سے فیضیاب ہو سکتے ہیں لیکن کراچی جیسے شہر میں بھی ڈیفنس ،شہید ملت روڈ ،کار ساز ، اسٹیڈیم روڈ وغیرہ پر ایسی شاہراہیں موجود ہیں جہاں ڈھلوا ن راستے ''ہائیکنگ '' کے اس عمل مین معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔




About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160