یہ سب سچ ہے اگر سمجھنا چاہو۔۔۔۔۔۔۔۔******

Posted on at


 

انسان علم کو سیکھتا ہے جبکہ علم انسان کو سکھاتا ہے۔….*….

علم اور عمل کا رشتہ ایسا ہے جیسے جسم اور روح کا۔….*….

اللہ تعالیٰ انسان کو اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں دیتا۔….*….

کسی کا حق کھانے کا کبھی بھی نہ سوچنا اور نہ ہی کسی اپنا حق کھانے دینا۔….*….

اولاد کی والدین سے محبت کا امتحان والدین کی بیماری،بڑھاپے اور اولاد کی  شادی کے بعد ہوتا….*….

ہے۔

کسی کے ساتھ اچھائی یا برائی کرنا دراصل اپنے ساتھ اچھائی یا برئی کرنا ہے۔ ….*….

 اگر بیتے ہوئے وقت کے تاثرات سدا ذہن پر روز اوّل کی طرح ثبت رہیں تودوست کبھی دشمن نہ….*….

بننے اور دشمن کبھی دوست نہ بنتے۔

دیکھنے والی نگاہ حسین ہے تو ہر چہرہ حسین نظر آتا ہے۔ ….*….

انسان کے دو مشیر اس کے دل اور دماغ ہیں۔ ….*….

دوست کی محبت کی پرکھ اس کے غصّے کے وقت ہوتی ہے۔ ….*….

ہر شہر ہر گاؤں میں ایک نہ ایک فتنہ ضرور موجود ہوتا ہے۔ ….*….

گالی تو جاہلوں کی زبان ہے۔ ….*….

شیطان کے بعد انسان کا دوسرا بڑا دشمن اس کا نفس ہے۔ ….*….

ضرورت سے زیادہ کھانا بھی نفس کی سرکشی کی دلیل ہے۔….*….

جس کا کوئی نہ ہو اس کا اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔ ….*….

ہمارے دلوں میں اتنی تھوڑی جگہ کیوں ہے کہ ہم تمام رشتوں سے ایک جیسی  محبت نہیں کرتے۔….*….

جو کسی کی چھوٹی سی غلطی معاف نہیں کرسکتا، وہ کیسے یہ یقین کرے کہ  خدااس کے بڑے….*….

گناہ معاف کر دے۔

 

جن سے محبت کی جاتی ہے ان کے لیے دل میں ایک قبرستان بھی بنا دیا جاتا ….*….

ہے، جن میں اپنے محبوب کی ساری خامیاں دفن کر دی جاتی ہیں اور ان پر کتبے بھی نہیں لگائے جاتے۔

If you want to share my any previous blog click this link http://www.filmannex.com/blog-posts/aafia-hira/2.

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira 

 



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160