محبت کیا ہے ؟ حصہ ۱

Posted on at


یوں تو محبت چار لفظوں کا مجموعہ ہے لیکن یہ چار لفظ بڑی طاقت رکھتے ہیں بڑی اہمیت ہے ان چار لفظوں کی ویسے محبت کا جذبہ ہر انسان کے اندر پایاجاتا ہے محبت ایک ایسا پھول ہے جس کو سونگھنے کا ہر انسان کا دل چاہتا ہے اس کی خوشبو میں ایسی کشش پائی جاتی ہے ہر انسان کا اس کو پانے کا جی چاہتا ہے جب انسان اس پھول کو پا لیتا ہے ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوتی ہیں انسان ہر وقت اسی میں ہی کھویا رہتا ہے انسان بیگانہ ہو جاتا ہے نہ صرف دوسروں سے بلکہ انسان اپنے آپ سے بھی بیگانہ ہو جاتا ہے ہر طرف اسی کا خیال رہتا ہے محبت، محبت اور صرف محبت



محبت کیا ہے ؟


محبت کیا ہے یہ ایک ایسا نشہ ہے اگر ایک بار انسان اس میں کھو جاۓ ساری عمر اسکا اثر انسان میں رہتا ہے محبت ایک ایسا تاریک جنگل ہے اگر ایک بار اس میں چلا جاۓ پھر واپسی نہ ممکن ہوتی ہے محبت ایک ایسا نورانی کلمہ جسے نورانی ہاتھ سے نورانی کاغذ پر لکھا جاتا ہے اسے صرف نورانی آنکھوں سے پڑھا اور نورانی آنکھوں سے سنا جا سکتا ہے محبت ایک ایسا جذبہ ہے جسکا جذبہ ہر انسان کے اندر پایا جاتا ہے محبت واحد چیز ہے جو نہ سیکھنے کیلئے ہے نہ سکھانے کیلئے محبت واحد چیز ہے جسے نہ کسی سکول، کالج اور نہ کسی یونیورسٹی میں پڑھا جا سکتا ہے یہ سب کچھ اچانک ہو جاتا ہے کسی کو کسی سے پیار ہو جاۓ اس پر دل کا زور نہیں چلتا ضروری نہیں کہ جس سے تم محبت کرتے ہو وہ بھی تم سے محبت کرے کیونکہ محبت نہ صرف پا لینے کا نام ہے بلکہ کھو دینے کا نام ہے محبت وہ پھول ہے جسے وفا کا پانا، اعتماد کی کھاد اور خلوص کی احتیاط چاہیے ہوتی ہے ورنہ پھول ذرا سی بداعتمادی کی گرمی اور دھوپ لگنے سے مرجھا جاۓ گا محبت ایک ایسا قیمتی ہیرہ ہے جس کی چمک میں ایسی کشش ہے انسان اس چمک کو پانے کا خواہش مند ہے محبت ایک سیلاب ہے جو انسان کو بہا لے جاتا ہے



محبت ایک گلاب ہے


محبت ایک گلاب ہے اور یہ ایک ایسا گلاب ہے یہ ہر انسان کے دل میں کھلتا ہے لیکن اسکا انداز اپنا اپنا ہوتا ہے جسطرح گلاب کے پھول کی بہت سی اقسام ہیں اسطرح محبت کے بھی انداز اپنے اپنے ہوتے ہیں



 آخرمحبت سک سے کی جاۓ


یہ بات بہت اہم ہے کہ آخر محبت کس سے کی جاۓ اگر محبت پھولوں سے کریں تو یہ مرجھا جاتے ہیں، کانٹوں سے کریں ان میں چھین پائی جاتی ہے، غم سے کریں یہ انسان کو زندہ لاش بنا دیتے ہیں، خوشیوں سے کریں تو یہ عارضی ثابت ہوتی ہیں، کسی انسان سے کریں تو یہ بیوفا ہوتا ہے آخر محبت کس سے کی جاۓ


اگر محبت کرنی ہے تو اپنے پیارے رب اپنے پیارے رسول حضرت محمد  صلی الله علیہ واٰلہ وسلم اور اپنے ماں باپ سے کریں جو سچا پیار کرتے ہیں




About the author

160