دہی!

Posted on at


 

انسان اپنی میں غذا دہی کا استعمال قدیم دور سے کر رہا ہے اور آجکل کے دور میں تو بازار میں دہی کی کئی اقسام دستیاب ہیں تاہم ہمارے یہاں ڈبوں میں بند دہی لوگ کم ہی استعمال کرتے ہیں عام طور پر کھلی دہی کا استعمال بہت زیادہ ہے حال ہی میں دہی پر ایک ریسرچ ہوئی ہے جس کے مطابق دہی مین موجود صحت مند بیکٹیریاز انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں دہی کے بارے میں ہمارے یہاں یہ بات عام طور پر کی جاتی ہے کہ یہ نظام انہظام کو تندرست بناتی ہے تاہم اس موضوع پر ریسرچ جاری ہے

لیکن جو لوگ دہی باقاعدگی سے استعمال کرتےہیں انکا یہی کہنا ہے کہ یہ بدہضمی کا بہترین علاج ہے بلکہ دستوں کی بیماری میں بھی اسکا استعمال بہتر سمجھاجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسکا استعمال اب اسپتالوں میں بھی کیا جانے لگا ہے سائنسدان بھی اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ دہی آنتوں کے امراض میں استعمال کرنا کتنامفید ہے کیونکہ آنتوں کے امراض میں مبتلاء لوگوں کو اکثر اوقات دہی سے ہی افاقہ ہوجاتا ہے لیکن سائنسدان ابھی تک اس کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے لیکن دہی کے بارے مین یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ اس میں کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور کیلشیم کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا

دہی کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں کم چکنائی ہوتی ہے اور ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے یہ عمدہ غذا ہے دہی اچھی اور معیاری استعمال کرنی چاہیے کیونکہ آجکل جو دہی تیار کیا جاتا ہے اس میں مختلف کیمیکل ڈالے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہیں اور ماہرین بھی اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ دہی صرف وہ کھائین جو خالص دودھ سے بنی ہو اور اس میں چکنائی مقدار بھی کم سے کم ہو ۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160