! وٹامن ای کا کاڈبل بونس

Posted on at


ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کے وٹامن ای میں یہ خاصیت ہے کہ وہ مردوں کو غدود کے سرطان سے محفو ظ رکھ سکے۔

 امریکہ میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدا نوں نے انکشا ف کیا ہے کہ جن افراد میں وٹامن ای کے مرکبات کا لیول بلند ہوتا ہے جو کہ سورج مکھی کے بیجوں ،پالک ،بادام اور سرخ مرچ سے حاصل ہوتے ہیں تو ان میں غدود کے سرطان کا 53 فیصدی کم امکان ہوتا ہے۔ تحقیق نے یہ بات بھی واضح کی ہے کہ وٹامن کے حصول سپلیمنٹس کے بجائے تازہ غذائوں کے ذریعہ زیادہ بہتر ہے۔

ایک اور امریکی تحقیق نے اس بات کی بھی نشاندی کی ہے کہ وٹامن ای سے مثانے کے سرطان کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے لٰہذا وٹامن ای سے بھر پور پھلیاں، مغزیا گری ، سبزیاں اور تیل اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں کیونکہ غدود کا سرطان بعض ممالک میں عام ہو چکا ہے جس کی وجوہات تاحال نا معلوم ہیں تاہم سائنسدان اپنی سی کوششیں کر رہے ہیں بہر حال ابتدا میں ہی اس کی تشخیص ہو جاتی ہے اس سے بچاو کے مواقع بیش بہا ہیں۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 3449
160