پاکستان میں شہریوں کے فرائض

Posted on at


پاکستان کے شہریوں کو جہا ں مساوی حقوق حاصل ہیں۔ وہاں ان پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں کیونکہ حقوق و فرائض کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اور ان میں توازن قائم کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

ایک اچھے پاکستانی شہری پر لازم ہے کہ وہ ریاست پاکستان کا وفادار رہے اور کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہو جو ملک کے ساتھ غداری کے زمرے میں آتی ہو۔

 

ہر شہری کا اخلاقی اور قانونی فرض ہے کہ وہ تمام ملکی اور ریاستی قوانین کا احترام کرے اور کسی بھی صورت میں قانون کی خلاف ورزی نہ کرے ۔

شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ تمام ٹیکس  بر وقت ادا کریں کیونکہ ان کی ادائیگی کے بغیر حکومتی انتظامات چلانا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی کام کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

ووٹ کا صحیح استعمال ہر اچھے شہری کی بنیادی ذمہ داریوں میں اہم ترین فریضہ ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ دیانت دار اور اچھے کردار کے حامل امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ ملک کا ملک کا سیاسی نظام مضبوط ہو  اور بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ایک جمہوری ملک کا شہری اخلاقی طور پر اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ وہ سماجی خدمت اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لے۔

پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ملکی اور قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں اور ایسی تمام سرگرمیوں سے دور رہیں  جو قومی مفادات کے منافی ہیں جیسے کہ کچھ سیاسی لیڈروں کے کہنے پر دھرنے کرنا اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کاموں سے بچیں۔

تعلیم کا حاصل کرنا جہاں حقوق کا حصہ ہے وہاں اس کا شمار فرائض میں بھی ہوتا ہے۔ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ خود بھی تعلیم حاصل کرے اور اپنے بچوں کو بھی توتعلیم دلوائے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

 

ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے  اور ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160