جیسے کہ ٹی ٢٠ ورلڈ کپ زوروشور سے شروع ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز کے درمیان ٹی ٢٠ وارم اپ میچ ڈھاکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا. وارم اپ میچ اس لئے کھیلا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمز اپنی اپنی تیاریوں کی جانچ پڑتال کر سکیں اور اپنے آنے والے میچز کے لئے درست فیصلے کر سکیں کہ ٹیم میں کس کس کو شامل کرنا ہے یا کیا کیا تبدیلیاں کرنی ہیں اور پچ کا بھی بروقت اندازہ کر لیں.
آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتان جب ٹاس کے لئے گراؤنڈ میں اے تو نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا. میرے خیال میں ان کا یہ فیصلہ کچھ زیادہ کارگر ثابت نہ ہو سکا اور ان کی پہلی وکٹ ١٤ کے مجموعی سکور پر گری جب ان کے اوپنر بلے باز ولیمسن ٧ رنز کے انفرادی سکور پر محمد طلحہ کی شاندار گیند پر بلاول بھٹی کو کٹچ دے بیٹھے. جنھوں نے کٹچ تھامنے میں کوئی غلطی نہیں کی.
اس کے بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی وقتاً فوقتاً اوٹ ہوتے گئے مگر برینڈن مککلم آخری بال تک میدان میں ڈٹے رہے اور سہی طرح سے پاکستانی بولنگ کا سامنا کیا باوجود اس کے کہ ان کے کھلاڑی اوٹ ہو رہے تھے اور ان کی ٹیم سخت پریشر میں تھی. انھوں نے صرف ٤٥ گیندوں کا سامنا کرتے ہوے ٤ چکھوں اور ٣ چوکوں کی مدد سے ٥٩ سکور بنا کر اپنی ٹیم کو ایک اچھا مجموعہ ترتیب دینے میں مدد کی. ان کی ٹیم نے ١٤٥ رنز ٩ کھلاڑیوں کے نقصان پر بناے. پاکستانی ٹیم کی طرف سے عمر گل نے سب سے زیادہ ٣ کھلاڑیوں کو اوٹ کیا.
پاکستانی ٹیم نے ہدف کی طرف بہت تیزی سے سفر کا آغاز کیا اور ٤ اورز میں ٣٦ رنز بنا لئے. ٣٨ رنز پر شرجیل خان ١٢ رنز بنا کر اوٹ ہو گئے. پاکستان اپنی وکٹ کھونے کے باوجود پریشر میں نہیں آیا اور ہر اوور میں چھکے یا چوکے مار کر ہدف کی طرف کامیابی سے بڑھنے لگا. پاکستان کو دھچکا اس وقت لگا جب کامران اکمل اور محمد حفیظ یکے بعد دیگرے بترتیب ٥٢ اور ٥٥ رنز بناکر آوٹ ہوے اور پاکستانی ٹیم پریشر میں آ گئی. اور پھر عمر اکمل بھی آوٹ ہو گئے. اس موقع پر پاکستان کے لئے یہ میچ جیتنا مشکل نظر آنے لگا. لیکن آخری اوور میں شعیب مقصود نے ٢ بالوں پر ٢ لگاتار چوکے مار کر پاکستان کو پہلا ٹی ٢٠ وارم اپ میچ میں کامیابی سے ہمکنار کرایا.
پاکستان کو اپنےفاضل رنز پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی بولرز نے اس میچ میں ١٤ فاضل رنز دیے اور نیوزی لینڈ کے بولرز نے صرف ٣. تو یہ ایک بڑی کمزوری دیکھنے میں ای جسے لازمی قابو کرنا ہو گا اگلے میچ سے پہلے. پاکستان نے پہلا میچ جیت کر کامیامی کا ڈنکا بجا دیا. اب کیا پاکستان اپنی اس کامیابی کو برقرار رکھ سکے گا؟ یہ تو انے والے میچز میں ہی پتا چلے گا. تب تک کے لئے مجھے اجازت