امتحان دینے سے نہ گھبرائیں

Posted on at


 

امتحان ایک ایسی چیز ہے جو کہ ہر طالبعلم کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ہر طالبعلم کا مستقبل اسی پر ٹکا ہوتا ہے لیکن عموما یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ امتحانات سر پر آتے ہی کتابی کیڑے بن جاتے ہے کچھ تو اپنی تمام تر توانائی تیاری میں جھونک دیتے ہیں مگر کمرہ امتحان میں داخل ہوتے ہی ان کے پاون پھول جاتے ہیں اکثر اوقات تو ان کو گبراہٹ اور خوف کا عنصر ان کو جکڑ کر رکھ لیتا ہے اوران کو عجیب سی پریشانیان لاحق ہو جاتی ہیں اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مطلوبہ مقصد حاصل ہی نہیں ہو پاتا

بین الاقوامی سطح پر بھی امتحانات پر تحقیقات کی گئی اور انہوں نے چندنکات پیش کیے  جن سے امتحانات کے دوران فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اسلیے امتحانات سے نہ گبرائین اور ان نکات پر عمل کریں

۔ امتحان کے دوران وقت کا خاص خیال رکھیں اور یہ واضع کرلیں کہ کس سوال پر کتنی محنت کرنا ہوگی

۔ کسی بھی مشکل سوال میں پھنس کر نہ رہ جائے بلکہ سامنے موجود آسان سوالات حل کرلیں

۔ کسی بھی امتحان میں ایک سے زیادہ مرحلے ہون تو اس فکر میں نہ پڑیں کہ پہلا مرحلہ ہی سب سے پہلے کیا جائے بلکہ جس مرحلے کے جوابات آپکو آتے ہیں اس پر دھیان دیں

۔ امتحانی پیپر پر موجود سوالات کو ترتیب سے حل کرنے کے بجائے جہاں سے آسان لگے وہاں سے شروع کریں

۔ اگر دوران امتحان کوئی وقفہ ملےتو اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر انگڑائی  لےلیں تا کہ جسم میں آکسیجن کا دورانیہ بحال ہو جائے

۔ امتحان کے دوران مکمل طور پر پر سکون رہے اور اعتماد کے ساتھ امتحان دیں او رگھبرایٹ کو خود پر سوار نہ ہونے دیں اور ذہن کو مکمل طور پر امتحان کے لیے تیار رکھیں۔      



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160