گرم سوئی چبھو کر کمر کے درد کا علاج

Posted on at


امریکہ اور یورپ میں کمر کے نچلے حصے میں درد کو رفع کرنے کے لئے مائکروویو علاج کے تجربات کئے جا رہے ہیں۔ جن کے انقلابی نتائج کی امید کی جا سکتی ہے ۔ کمر کے درد متعدد افراد میں ایک عام شکایا ت کی صورت سامنے آیا ہے جس کا اندازا ہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پر دس میں سے ایک فرد اس تکلیف میں مبتلا ہے اور بعض افراد کچھ مہینوں تو کچھ برسوں سے اس کا مداوا نہیں کر سکتے ہیں ۔



 کمر کے درد کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں مثلا پٹھوں کا سکڑنا یا کسی نس کا دب جانا وغیرہ مگر زیادہ تر اس کی وجہ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی بگڑی ہوئی حالت ہوتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں گھاؤ یا کھرونچ کے باعث پیدا ہوینے والی تکلیف کے علاج کی غرض سے ڈاکٹروں نے " ریڈیو فریکوئنسی انولو پلاسٹی " کا طریقہ کا ر وضع کیا ہے جس کے تحت وہ ایکسرے کا عکس راہنمائی کے لئے استعمال ہوئے ایک سوئی متاثرہ مہرے تک جلد کے ذریعہ اندر پہنچاتے ہیں۔



اس سوئی کی مدد سے ریڈیو فریکوئنسی چھان بین کی جاتی ہے اور سوئی کی نوک پر موجود مائکروویو طرز کی حرارت سے پٹھوں کے اطراف میں گرمی پہنچائی جاتی ہے جو کہ 65 درجے سینٹی گریڈ ہوتی ہے۔ نسیں اور گیس چونکہ حدت کے لحاظ سے خاصی حساس ہیں خصوصا خاتمے پر لٰہذا یہ درد کے سگنل دماغ کی طرف بھیجنا بند کر دیتی ہیں اور مریض تکلیف سے نجات پا جاتا ہے اور مقامی طور پر تیار ہ شدہ آلات کی مدد سے بھی یہ طریقہ علاج محض 30 منٹ مین کار گر ثابت ہوتا ہے اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔




About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160