بارشوں کے فائدے نقصان اور خشک سالی

Posted on at


بارشیں تو اللہ کی رحمت ہیں لیکن یہ زحمت بھی بن سکتی ہیں بارشوں سے جہاں بوہت سے لوگوں اور بوہت سی چیزوں کو فائدہ ہوتا ہے ووہی نقصان بھی دیتی ہیں اس لئے بارشوں سے بوہت سے فائدے ہو سکتے ہیں اور نقصان بھی اسی لئے آج میں بارشوں کے فائدے اور نقصان پر لکھنے لگا ہوں آج تک تو سب بارشوں کو محبت کا موسم ہی سمجھتے ہیں لیکن حقیقت اس سے ذرا ہٹ کر ہے آئیں اسی پر تفصیل سے پہلے بارشوں کے فائدے دیکھتے ہیں کہ کیا کیا ہیں

                                                          بارشوں کے فائدے

بارش وو بڑی نعمت اور رحمت ہے جس کا شمار کوئی بھی نہیں کر سکتا خاص طور پر کسانوں کے لئے بوہت ہی بڑی نعمت ہے کیوں کہ جب کسان فصل بوتے ہیں تو انھیں سب سے پہلے الله کی رحمت کی طرف نظر کرنی پڑھتی ہے اور دعائیں منگتے نظر اتے ہیں کہ اللہ اپنی رحمت برسا دے اور جب بارش لگتی ہے تو کسانوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا اور بارش ہونے کے ساتھ ہی فصل اگنی شروح ہو جاتی ہے اور اس کے علاوہ چرند پرند خاص طور پر گرمیوں میں بارش ہونے کے ساتھ ہی بوہت خوش نظر اتے ہیں وو خوشی خوشی نہاتے ہیں اور خوشی کے گیت گاتے نظر اتے ہیں اس کے علاوہ کئی اور درخت بھی بارش کے منتظر رہتے ہیں جن کو اگر آپ جتنا بھی پانی دے دیں لیکن وو ہرے بھرے نہیں نظر اتے لیکن اگر بارش برس جائے تو اسی وقت ان پر جیسے بہار ا جاتی ہے اور بوہت ہی خوبصورت نظر انے لگتے ہیں اس کے علاوہ لوگ بارش کے موسم کا مزہ بھی لیتے ہیں اور پکوڑے مچھلی وغیرہ اور دوسری چیزیں بڑے شوق سے کھاتے  ہیں اور بوہت سے لوگ بارش کا مزہ گھوم پھر کر لیتے ہے اور دوسرے شہروں کا رخ کر لیتے ہیں جہاں برف باری ہو رہی ہو اس کے علاوہ بارش کے پانی سے جہاں کھیت اور پودے سیراب ہوتے ہیں ووہی جانور بھی اس کا مزہ خوب لیتے ہیں اور جب گھاس اگتی ہے بارش کے بعد تو جانور اسے خوشی خوشی کھاتے ہیں اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے اور ہر طرف ہریالی ہی نظر اتی ہے اور بارش کا پانی جب دریاؤں میں جاتا ہے تو بجلی کی پیداوار بھی بڑھ جاتی ہے کیوں کہ پانی سے ہی بجلی بھی بنتی ہے اور پہاڑوں پر بھی سبزہ اگتا ہے جس سے پہاڑ بھی ہرے بھرے خوبصورت نظر اتے ہیں یہ تو تہے بارش کے فائدے اب اس کے نقصان کیا ہیں آئیں دیکھتے ہیں

                                                                بارش کے نقصان 

بارش کے جہاں اتنے سارے فائدے ہیں وہاں نقصان بھی ہیں اس کا پہلا نقصان یہ ہے کہ جب بارش برستی ہے تو کئی غریب لوگ ایسے ہیں جن کے گھر کچے ہوتے ہیں ان لوگوں کو بوہت ہی مشکل کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور رات کو اٹھ کر گھر کی چھت پر کوئی نہ کوئی چیز ڈالتے ہیں تاکہ بارش کا پانی جو کہ ان کے کمروں میں آ رہا ہے نہ آئے باز دفع تو ایسا ہوتا ہے کہ بارش کا پانی رک جاتا ہے اور گزارا ہو جاتا ہے لیکن اگر تیز طوفانی بارش ہو تو مشکل ہو جاتا ہے اور وو بیچارے غریب لوگ ایسے ہی رات جاگ کر گذرتے ہیں اور بارش کے رکنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں کہ کب بارش رکے اور وو بیچارے سکون سے سو سکیں اس کے علاوہ اگر آپ کی فصلوں کو پانی کی ضرورت نہ ہو تو بارش ہو جائے تو کسان لوگ بوہت ہی اداس اور پریشان ہو جاتے ہیں کیوں کہ فصلوں کو زیادہ پانی ملے تو فصلیں تباہ ہی جاتی ہیں اس لئے کسان بھی دعائیں کرتے ہیں کہ بارش نہ ہو کیوں کہ بارش کی زیادتی فصلوں کو بھی نقصان دیتی ہے ،اس کے علاوہ پرندے بھی اداس ہو جاتے ہیں زیادہ بارش ہو تو اور بوہت سے پرندے مر بھی جاتے ہیں ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے اور زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے ٹریفق حادثات بھی بڑھتے ہیں اس کے علاوہ جب کوئی بھی پھل دار پودا ہو اور اس کے ساتھ پھول لگے ہووے ہوں تو بارش کی زیادتی کی وجہ سے وو پھول گرتے رہتے ہیں اور پھل بھی کم لگتا ہے اور پودے کی جڑیں بھی خراب ہوتی ہیں اور وو پودا بھی کچھ عرصے کے بعد سوک جاتا ہے

 

                    

                                      گرج چمک کے ساتھ بارش کے نقصان

گرج چمک کا جب بھی ذکر اتا ہے جیسے کہ محکمہ موسمیات والے جب بھی بارش کا ذکر گرج چمک کے ساتھ ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہیں تو ہر انسان میں ایک خوف سا طاری ہو جاتا ہے کہ پتا نہیں کیا ہوگا کیسی بارش ہوگی اور جب گرج چمک کے ساتھ بارش برستی ہے اور جب بادل گرجتے ہیں تو ایسے لوگ جو دل کے مریض ہیں وو بوہت ہی تانگ ہوتے ہیں اور ان کا دل زور زور سے دھڑکتا ہے جو کہ ایسے مریض کے لئے بوہت ہی نقصان دے ہے اس کے علاوہ جو ذہنی مریض ہوتے ہیں ان کے لئے بھی یہ بارش بوہت ہی تکلیف کا سبب بنتی ہے اور جب بجلی پہاڑوں پر پڑھتی ہے تو ایک زور دار آواز انسان کو ڈرا بھی دیتی ہے اور انسان یہ سمجھتا ہے جیسے وو بھی اس بجلی کا شکار ہوگا اس کے علاوہ لوگوں کے گھروں پر جب بجلی پڑھتی ہے تو ان کے گھر جل کا راک بن جاتے ہیں اور باز لوگ تو جان سے بھی چلے جاتے ہیں اس بارش میں بھی لوگ خوف زدہ ہو کر رات بھر جاگتے ہیں اور طرح طرح کی دعائیں پڑھتے رہتے ہیں یہ تو تہے بارشوں کے حوالے سے کچھ الفاظ اب آجاتے ہیں خشک سالی پر

                                                             خشک سالی

آج جب میں نیوز چینل پر خبریں دیکھ رہا تھا تو سندھ کے حوالے سے ایک خبر چلی کہ کہ سندھ میں خشک سالی کی وجہ سے بوہت سارے جانور مر گئے اور لوگ نکل نکانی کرنے پر مجبور ہو گیے ہیں تو میں نے اللہ پاک سے توبہ کی کہ کہیں بارشوں کا طوفان اور کہیں خشک سالی کیوں کہ آج ہمارے ہریپور میں زبردست قسم کی بارش ہے تو میں سوچنے لگ گیا کہ اگر یہی بارش وہاں سندھ میں ہوتی تو وو جو جانور خشک سالی سے مر گئے ہیں شاید وو بچ ہی جاتے اور لوگ نکل مکانی کرنے پر مجبور نہ ہوتے کیوں کہ وو بھی ہمارے ہی بھائی ہیں اور ہمیں بھی ان کے بارے میں سوچنا چایئے اور اللہ سے دعا کرنی چایئے کہ اللہ پاک ان پر بھی اپنی رحمت برسایے جیسے کہ یہاں ہم پر برس رہی ہے اور ہماری حکومت کو بھی چایئے کہ ان مظلوموں کے ساتھ جو بھی ہو تھوں کریں تاکہ وو بیچارے مجبور لوگ نکل مکانی نہ کریں اور ووہیں پر ایک خوش حال زندگی گزار سکیں کیوں کہ اپنے گھروں اور اپنے محلے کو اپنے عزیزوں کو چھوڑ کر دوسری جگہ جانا اور دوسری جگہ کو سمجھنا انسان کے لئے بوہت مشکل ہو جاتا ہے اور اللہ سے بھی دعا کریں کہ اللہ ان لوگوں پر اور پاکستان پر بھی رحیم فرمائے اور ہمیں اس خشک سالی جیسے عذاب سے بچاے اور اپنی امان میں رکھے امین 

 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160