انار کی طاقت

Posted on at


انار کے جوس کا صرف ایک گلاس ہر روز استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول کے باعث انسانی جسم جن نقصانات سے دو چار ہوتا رہتا ہے ان میں بھی کمی پیدا کر دیتا ہے۔



بلند فشار خون کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ہی اس میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ یہ خون میں موجود صحت کو بڑھا و ا دینے والے مائع تکسید مادوں کو بھی دو گنا کر دیتا ہے۔



اہل مغرب کو کسی وقت سرخ شراب کے بارے میں اس قسم کے حقائق سے آگاہ کرنے والی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ انار مائع تکسیدمادوں کے حصول کا سب سے عمدہ ذریعہ ہے، بعض حالتوں میں سرخ شراب اور ٹماٹر سے بھی کہیں زیادہ بہتر اور یہی وجہ ہے کہ تین سال تک ہر روز باقاعد گی سے ایک گلاس انار کا جوس استعمال کرنے والے شخص کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تو یہ علم ہوا کہ اس کے خون میں موجود مائع تکسید مادوں کا لیول 130 گنا بڑھ چکا ہے اور بلڈ پریشر میں 21 فیصد کمی واقع ہوتی ہے !




About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160