اصحاب کہف کا واقعہ-١

Posted on at


 

اصحاب کہف کا قصّہ ہر طرح کی تاریخ کی کتابوں میں ، نوادرات اور عجائبات کے زمرے میں آتا ہے . اس واقعہ کے بارے میں ہر کسی کو خبر نہ تھی . کافروں نے یہود کے سکھانے بجھانے میں آ کر حضرت محمّد صل الله علیہ وسلم کو آزمانے کے لئے اس قصّے کی تفصیل دریافت کی

 

آپ صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ کل اس واقعہ کی تفصیل بتاؤں گا . مگر آپ انشاءاللہ ساتھ کہنا بھول گئے اپنی بات کے ساتھ ، ١٨ دن گزر گئے مگر جبرائیل علیہ سلام وحی لے کر آپ کی خدمت میں حاضر نہ ہوۓ . اس سے نبی پاک صل الله علیہ وسلم کو کوفت محسوس ھوئی تو پھر الله تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی اور آپ کو اس قصّے سسے آگاہ فرمایا


 

زمانہ قدیم کی بات ہے کہ ایک شہر کا بادشاہ بہت ہی ظالم انسان تھا . بت پرست وہ اور جو بتوں کو نہ پوجتا اور اس کی عبادت سے انکار کرتا تو بڑی اذیت ناک موت کی سزا دیتا تھا . اس بادشاہ کے کچھ نوکروں کے بیٹے تھے جو توحید پرست تھے . کسی نے ان کی ایمان کی حقیقت بادشاہ کو بتلا دی

 

جب بادشاہ کا بلاوا ان کی طرف آیا تو وہ اپنی جان بچاتے ہوۓ بھاگ نکلے اور اس سفر میں ان کے ساتھ ایک کتا بھی تھا

 

ان توحید پرست نوجوانوں نے شہر سے باہر پہاڑ کے ایک غار میں جا کر اس میں خود کو چھپا کر پناہ لی اور الله تعالیٰ کی ذات سے رحمت اور مدد کے طالب ہوۓ  . الله پاک نے غار میں ان نوجوانوں پر نیند کا ایسا غلبہ طاری کیا جو سالہا سال تک رھا . ان کا کتا غار کے منہ پر دونوں ہاتھ پھیلاۓ بیٹھا رھا

 

 

غار کا منظر بہت ہی دہشت ناک تھا . الله تعالیٰ کی ذات نے پھر ان کو نیند کی اتنی مدّت گزارنے کے بعد سہی سلامت جگایا . غار میں اس قدر نیند کی حالت میں قیام بھی الله تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے . الله تعالیٰ نے انھیں غار کے اندر ہر قسم کی تکالیف سے دور اور بےخبر رکھا . انکو سورج کی گرمی سے محفوظ رکھا اور اپنی قدرت کاملہ سے انکی کروٹیں ایسی بدلتا رھا کہ وہ ایک دفعہ بھی بیدار نہ ھو پاۓ

 

الله تعالیٰ کے حکم سے جب وہ نیند سے جاگے تو ایک دوسرے سے دریافت کرنے لگے کہ ھم نے کس قدر عرصہ یہاں اس غار میں قیام کیا ؟؟ ان میں سے ایک نے اندازہ بتایا کہ ایک دن ، کسی اور نے کہا کہ شاید اس سے کچھ کم عرصہ اس غار میں ھم نے قیام کیا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن

 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160