اینڈرائڈ سمارٹ واچز

Posted on at


پچھلے کچھ سالوں سے سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں اینڈرائڈ نے ہلچل مچائی ہوئی ہے کیوںکہ دنیا کے تقریبا ٧٠ فیصد سمارٹ فونز میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم ہے. اور اسی وجہ سے سمارٹ فونز بنانے والے روز بروز مارکیٹ میں نئی پروڈکٹس لا کر ایک تو اپنے پرانے کسٹمرز کے اپنے ساتھ رکھنے اور نیۓ کسٹمرز بھی بنانے کی جدوجہد میں لگے ہوے ہیں.


ابھی تک مارکیٹ میں جن کمپنیز نے سمارٹ واچز متعارف کرائی ہیں ان میں گوگل اور سامسنگ الیکٹرانکس قابل ذکر ہیں. سامسنگ نے سب سے پہلے سمارٹ واچ اپنے نوٹ سیریز کے سمارٹ فون یعنی نوٹ ٣ کے ساتھ متعارف کرائی تھی جو کہ شروع میں صرف نوٹ ٣ کے ساتھ ہی آپریٹ ہوتی تھی اوراس کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا. پھر سامسنگ والوں نے اس میں چینجز کر کے گیلیکسی ایس ٤ کے ساتھ بھی آپریٹ کرنے کی سہولت دی.



گزستہ سوموار کو موٹرولا اور ایل جی نے اس بعد کا اعلان کیا کہ وہ بھی جلد ہی اپنی اینڈرائڈ سمارٹ واچ لانچ کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ اس سمارٹ واچ کی خوبی یہ ہو گی کہ یہ کسی بھی اینڈرائڈ سمارٹ فون سے اسے استعمال کر سکتے ہیں. یعنی اس کے لئے ہمیں ایک مخصوص فون نہیں لینا پڑے گا. جیسے کہ گوگل کی سمارٹ واچ صرف نیکسس سمارٹ فون کے ساتھ اور گیلیکسی گیر صرف سامسنگ کے نوٹ ٣ اور گیلیکسی ایس ٤ کے ساتھ ہی چلنے کے قابل ہے.



لوگوں نے ایل جی اور موٹرولا کی اس کاوش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے کسی بھی کمپنی کی اجارہ داری ختم ہو گی. ایل جی جو اپنی سمارٹ واچ لانچ کرے گا اس کا ماڈل جی واچ اور موٹرولا نے اپنی سمارٹ واچ کا ماڈل موٹو ٣٦٠ رکھا ہے. موٹرولا نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ یقینا یہ ایک ایسی واچ ہو گی جس کو پہن کر انسان کمفرٹیبل محسوس کرے گا.



اور یہ تو ابھی صرف شروعات ہے. ابھی پتا نہیں کون کون سی کمپنی اس فیلڈ میں ایے گی. یہ واچز ستمبر میں مارکیٹ میں آییں گی تو تب ہی ان کی کوالٹی اور قیمت کا اندازہ ہو گا. اور یقیننا سامسنگ اس ڈور میں پیچھے نہیں رہے گا.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160