جنگلات

Posted on at


جنگلات ایک ملک کی ریڑ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں ۔ کسی بھی ملک میں جنگلات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ، کیوئکہ یہ ایک ملک کی معاشی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرتا ہے۔عالمی ماہریں کے مطابق کسی بھی ملک کے کل رقبے کے تقریبا 25 فیصد جنگلات ہونے لازمی ہیں۔لیکن پاکستان میں اسکا تناسب بہت کم ہے تقریبا 6 فیصد رقبے پہ جنگلات واقع ہیں۔ شجرکاری کی ایک مہم میں جو پودے لگائے گے وہ ٹھیک طرح سے نہیں اگ سکے اس کی سب سے بڑی وجہ بارشوں کا نہ ہونا تھا۔

پاکستان کے جنگلات کو چھے قسم کے جنگلات پہ تقسیم کیا گیا ہے۔

                                                                                                 

شمال اور شمال مغربی پہاڑی جنگلات                                                                                   

پاکستان کا شمالی علاقہ شدید بارشوں کا علاقہ مانا جاتا ہے۔ پہاڑوں کی وجہ سے اور اونچائی کی وجہ سے ان جنگلات کے درختوں کے پتے نوکیلے ہوتے ہیں۔ اور اس قسم کے درختوں کی نوشونماء کے لیے ایسی آب و ہوا بہت موذوں ہے۔ان جنگلات کا ضلع راولپنڈی، مالاکنڈ، دیر، سوات ، چترال اور ہزارہ ڈویژن ہے۔ ان درختون میں اخروٹ،چیری، چنار، اور املتاس کے درخت اہم ہیں۔ان جنگلات کی لکڑی بہت قیمتی ہوتی ہے۔

                    

مغربی خشک کوہستانی جنگلات                                                                                  

یہ علاقہ خشک پہاڑوں پر مشتمل ہے۔اس وجہ سے ان پہاڑوں کی ٹھیک طرح سے پرورش نہیں ہو سکتی، اس وجہ سے ان جنگلات کا قد چھوٹا اور پست ہوتا ہے۔ لیکن چند مقامات پر خشک میوں کے درخت بہت زیادہ ہیں۔ ان علاقوں میں کوئٹہ کا نام اہم ہے۔ ان علاقوں میں ڈی جی خان، ڈی ائی خان کے پہاڑ اہم ہیں۔

                 

دریائی جنگلات

                       پاکستان مین بہنے والے تمام بڑے بڑے دریاوں کے کناروں پر گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں، جن کی لکڑی بہت قیمتی ہوتے ہیں۔ ان درختوں میں شیشم، کیکر اور فراش کے درخت پائے جاتے ہیں۔

                      

نہری جنگلات

               پاکستان نے جنگلات کی تعداد کو بڑھانے کے لیے محتلف مسنوی جنگلات لگائے ہیں۔ جن میں چانگامانگا، اور چند دوسرے جنگلات نہری پانی سے سراب کیے جاتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ سڑکوں کے کناروں پہ تقریبا13 ہزار درختوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔

                              

ساحلی جنگلات

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ناریل اور پام کے درخت باکثرت پائے جاتے ہیں۔اور اس کے علاوہ گھاس بھی باکثرت پائے جاتی ہے۔

                       

دامن کوہ کے جنگلات

یہ جنگلات سطح سمندر سے 1000 میٹر بلندی پر واقع ہوتے ہیں۔یہ جنگلات اٹک، راولپنڈی اور جہلم کے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔ان جنگلات کی لکڑی کھیلوں کا سامان بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ان درختوں میں سفیدہ، توت، اور شیشم اہم درخت ہیں۔

                            

جنگلات کے فوائد

1۔   جنگلات آب و ہوا کو معتدل اور خوشگور بنانے میں کام آتے ہیں۔

2۔جنگلات آب و ہوا پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور سیم و تھور کے مسلے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

3۔ جنگلات کی لکڑی مختلف چیزیں بنانے کے کام آتی ہیں۔ جن میں فرنیچر ، کھیلوں کا سامان وغیرہ اہم ہیں۔

4۔درخت طوفان اور سیلاب کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

                         



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160