فاٹا اور آٹا

Posted on at


موجودہ دور میں ہمارے پیارے وطن مسائلستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوہ میرا مطلب ہے پاکستان میں سب سے بڑے مسائل ہیں۔ فاٹا اور آٹا۔

بقول شاعر!

آٹا ملنا نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجئے

لوگوں کا دریا ہے اور دھکے کھا کر جانا ہے۔

زیادہ پریشانی صحت کے لیئے مضر ہے۔ اس لیئے میں آپ کو ایسی خوشخبری سنانے والا ہوں کے فاٹا سمیت سارے مسائل آپ بھول جائیں گے۔ لیکن آٹا پھر بھی یاد رہے گا۔

معلوم ہے کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے بھئی اب آٹا ساشے میں بھی دستیاب ہے۔ لیکن میں نے یہ بھی سنا ہے کہ زیادہ خوشی بھی صحت کے لیئے مضر ہے۔ اس لیئے یہ پیش کش بھی محدود مدت کے لیئے ہے۔

موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں میں ۱۰۰فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ جس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ملک بھر میں پیٹرول،بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں دن میں ۲۴ بار اضافی کیا جاتا ہے۔

اگر ہمارے فاضل حکمران اسی طرح دل لگا کر ملک کی خدمت کرتے رہے تو امید کی جاتی ہے کہ بہت جلد ہی وہ دن آجاۓ گا کہ امیر لوگ زیورات پر سونے کے پانی کے بجاۓ آٹے کا پانی چڑھائیں گے۔ اور کانوں میں سونے کی بالیوں کی بجاۓ گندم کی بالیاں پہنیں گے۔

گندم کی ڈالیاں،سونے کی بالیاں

آٹے سے آئیں،یہ بد حالیاں

فاٹا میں امن و امان کی خراب صورت حال کے ذمہ دار کون ہیں۔ یہ طالبان نہیں ہے بلکہ ہمارے اور آپ کی طرح آٹا خوردگان ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پٹھان ملکی آٹے کا سالانہ ۷۰ فیصد کھا جاتے ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160