" احساس "

Posted on at


انسان کے دل کی وجدانی کیفیت کا دوسرا نام احساس ہے .احساس ہی تو ہے جو
عاشق اور مشوق میں تمیز کرتا ہے .احساس وہ اندرونی حالت ہے .جو انسان کو بحض اوقات
فرشتہ بنا دیتی ہے .اور احساس نہ ہو تو انسان کو جانور سے بھی بدتر بنا دیتی ہے .
احساس انسان کو سنوار دیتا ہے .اور بے حسی انسان کو مردہ بنا دیتی ہے جو کسی کی
پرواہ نہیں کرتا




.
بے وفائی اصل میں احساس کا مردہ سو جانے کا دوسرا نام ہے .وفا ہمیشہ احساس کی موجودگی
کی علامت ہے .
بس ہم کہہ سکتے کہ احساس محبت ہے ،احساس زندگی ہے ،احساس تڑپ ہے اور احساس
چاہت ہے .اور بے حسی موت و ذلالت اور روسوائی ہے


انسان کو اگر احساس وقت پے آجاے تو وہ سب سے بڑی غلطیوں سے بچ جاتا ہے .اور
خود کو بدل کر زندگی بنا لیتا ہے .اور جب وقت گزر جائے تو پھر احساس بے معنی
ہوجاتے ہیں اور الٹا پریشانی کا سبب بنتے ہیں




.


     " نتیجہ "          



احساس انسان کو اسکی پیداش کا مقصد بناتے ہیں اور اس کائنات میں اس پرعاید ہونے والی
ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کا راستہ دکھاتے ہیں اور اگر احساس حتم ہو جائے
تو انسان ہمیشہ مردہ دل اور بے جان سا بن جاتا ہے




.
یہی احساس انسان کو یا تو جنت میں لے کے جاتے ہے .یا پھر بے حسی انسان کو
جہنم کا ایندھن بنا دیتی ہے .انسان کو اچھائی اور برائی میں تمیز ہی احساس دلاتا ہے .
اور نیکی کی راہ بھی احساس کی وجہ سے ملتی ہے اور بے حسی انسان کو ذلیل و حوار
اور رسوا کر دیتی ہے .
جو نہ وہ دنیا کو دنیا کی طرح جی سکتا ہے اور اگر دل میں احساس ہے تو سمجوں سب
کچھ ہے اور اگر دل میں احساس نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے .احساس احساس ہوتا ہے



مضمون نگار  جمشید علی


.
.



About the author

jamshedannax

I'm Jamshed the Boiler Engineer. Interested In Article writing there I joined Film Annex to explore my knowledge and ideas.

Subscribe 0
160