والدین کی خدمت اور محنت میں عظمت

Posted on at


والدین کی تعظیم !!

 

جو کرتا ہے اپنے والدین کی خدمت

وہ ھوتا ہے جہاں میں بڑا خوش قسمت

 

جس کو اپنے ماں باپ سے محبت ہے

بےشک اس کو حاصل بڑی سعادت ہے

 

باپ پر جو ڈال دی اک خوشدلی کی نظر

سمجھ لو کر لیا اس نے حاصل ایک حج کا ثواب

 

ماں تو دنیا کی ایسی نعمت ہے

جس کے پاؤں کے نیچے جنّت ہے

 

اپنے ھی ماں باپ کی دعاؤں سے

لوگ محفوظ رہتے ھیں سب بلاؤں سے

 

اور جو ان کا دل دکھاتے ھیں

اپنے ماں باپ کو ستاتے ھیں

 

زندگی تو عذاب ہے ھی ان کی

پھر تو آخرت بھی خراب ہے ان کی

 

میرے دین کی تو یہی ہے تعلیم

کرو ہر حال میں اپنے والدین کی تعظیم

 

 

محنت میں عظمت

 

پیارے بچوں ! بھول نہ تم جانا

محنت سے کبھی جی اپنا نہ چرانا

 

محنت کرنا ہے اچھی عادت

اس کو تم سمجھ لو ایک عبادت

 

سب پھل پھول ، اناج جہاں کے

محنت سے انساں نے اگائے

 

تمام دنیا کے استعمال کی چیزیں

محنت سے بنتی ھیں اس جہاں میں

 

جس نے بھی کی یاں کی محنت

اس کو ہے ملی جہاں میں عزت


 

محنت ہے مرغوب میرے خدا کو

کاسب ہے یہ محبوب خدا کو

 

علم میں محنت کرنے والے

ذوق و شوق سے پڑھنے والے

 

عالم فاضل وہ بن جاتے ھیں

ہر فن میں وہ کامل بن جاتے ھیں

 

تم بھی لائق فائق بننا

علم و ہنر کے شائق بننا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160