توحید اور رسالت

Posted on at


توحید

 

میرا خدا بھی ایک ، میرا مصطفیٰ بھی ایک

منزل سبھی کی ایک ہے اور رہنما بھی ایک

 

قرآن مجید ایک ہے جو خدا کی کتاب ہے

یہ آخری کتاب ہے اور لاجواب ہے

 

اسلام میرا دین ہے ، پیارے نبی (صل الله علیہ وسلم ) کا دین

سچا ہے ، آخری ہے ھمارے نبی (صل الله علیہ وسلم ) کا دین

 

یہ دین ھم کو دیتا ہے توحید کا سبق

اس واسطے سے دین ھمارا ہے دین حق


 

خلق خدا سے ھم کو محبت سکھاتا ہے

الله اور رسول کی اطاعت سکھاتا ہے

 

اس دین ھی نے ھم کو مسلماں بنا دیا

صد شکر ! ھم کو صاحب ایماں بنا دیا

 

اس نے ھمیں دکھایا ہے نیکی کا راستہ

رکھتے نہیں جبھی تو برائی سے واسطہ

 

مولیٰ ! ھمیں نبی (صل الله علیہ وسلم ) کی اطاعت نصیب کر

دنیا و آخرت میں سعادت نصیب کر

 

 

رسالت 

 

بڑی شان والا ھمارا پیغمبر (صل الله علیہ وسلم )

ھمیں اپنی جان سے ہے پیارا پیغمبر (صل الله علیہ وسلم )

 

وہ آیا تھا نبیوں کا سردار بن کر

رسولوں میں آیا تھا مختار بن کر

 

انھیں اپنا محبوب ، حق نے بنایا

جہانوں پہ ہے ان کی رحمت کا سایہ

 

ہے دین ان کا سارے ھی دینوں سے افضل

نگینہ وہ سارے نگینوں سے افضل

 

خدا نے انھیں یہ بھی اعزاز بخشا

انھیں سارے نبیوں سے آخر میں بھیجا

 

انھیں اپنی امّت سے ہے الفت بیحد

غریبوں پہ بھی ہے ان کی شفقت بیحد

 

انہوں نے ھی نیکی کا راستہ دکھایا

خدا کے غضب سے ہر اک کو ڈرایا

 

خدایا ! ھمیں سیدھی راہ پر چلا دے

نبی کا دل و جاں سے شیدائی بنا دے

 

آمین!!

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160