سچائی اور بزرگوں کا احترام

Posted on at


سچائی

سب سے سچا نام خدا کا[

سچا ھر پیغام خدا کا

 

سب سے آخر دین جو آیا

وہ تو ہے محبوب خدا کا

 

الله تعالیٰ کے سب نبی بھی ھیں سچے

قطب ، ابدال ، ولی بھی ھیں سچے

 

دنیا میں بھی ساری خلقت

کرتی ہے سچوں سے ھی محبت

 

 

سچی بات ہے اگرچہ کڑوی

ہے وہ خدا کو اچھی لگتی

 

سچوں کی ھر جگہ پہ عزت

جھوٹوں کی قسمت میں ذلّت

 

پیارے بچوں ، جھوٹ نہ بولو

کرنا نہ ناراض اپنے الله تعالیٰ کو

 

 

بزرگوں کا احترام

 

بزرگوں کا جو کرتے ھیں احترام

خدا ان سے رہتا ہے رازی مدام

 

یہ ہے لازمہ دین اسلام کا

نبی (صل الله علیہ وسلم ) حکم دیتے ھیں اس کام کا

 

یہ سارے مذاہب کی تعلیم ہے

ضروری بزرگوں کی تعظیم ہے

 

بزرگوں کی تہ دل سے عزت کرو

تم ان کی ہمیشہ اطاعت کرو

 

وہ خوش ھو کے دیں گے دعائیں تمھیں

خدا سے ملیں گی عطائیں تمھیں

 

بزرگوں سے تم فیض حاصل کرو

انہی کی طرح مرد کامل بنو

 

ہمیشہ سے ان کا ادب کرتے رہو

سدا خفگی سے ان کی تم ڈرتے رھو

 

جو بزرگوں کے گھستاخ ھیں وہ ھیں نامراد

خدا ان کو کرتا نہیں کبھی بھی با مراد

 

 جو کرنا چاھتے ھو تم الله تعالیٰ کو راضی

تو اصول بنا لو اپنا بزرگوں کے احترام کا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن

 

 

 

 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160