والدین کے حقوق

Posted on at


انسانوں کے قریبی تعلقات میں سب سے اہم اور قریبی تعلق والدین اور اولاد کاہے۔ والدین یعنی ماں باپ اپنی اولاد کے لئے ان کی آرام وآسائش کے لئے دن رات مشقت کرتے ہیں۔ان کی اچھی تعلیم وتربیت، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی تمام توانائیاں اور صلاحتیں اولاد کی پرورش ،ترقی ،خوشحالی اور اچھی تربیت کےلئے صرف کرتے ہیں۔ اولاد کے آرام کےلئے دن رات مشقت کرتے ہیں۔ اور ان کی ترقی اور دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔


اولاد کے سسلے میں اللہ تعالیٰ نے والدین کو واضح ہدایات دی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے والدین کے حقوق کی ادائیگی کے لئے احسان کا لفظ استعمال کیا ہے۔ ‘‘ اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو ۔ ہمارے پیارے نبی کریمؐ نے والدین کے ادب واحترام اور ان کے ساتھ اچھے برتاؤ کی بہت تاکید فرمائی ہے۔ اور سب سے زیادہ حسن سلوک کا مستحق ماں کو قراردیا ہے۔ رسول پاکؐ نے ماں کے بارے میں فرمایا جنت ماں کے قدموں کے تلے ہے۔ ایک مرتبہ کسی نے پوچھا میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ھے۔ 


آپؐ نے فرمایا کہ تیری ماں۔ آپؐ نے یہ الفاظ تین مرتبہ دہرائے پھر فرمایا اس کے بعد تیرا باپ تمہارے حسن سلوک کا مستحق ہے۔ والدین کےساتھ ہمیشہ حسن سلوک کے ساتھ پیش آؤ۔ ان کے ساتھ بالکل نرم لہجے میں گفتگو کرنی چاہیئے۔ مسلمان اپنے والدین کی وفات کے بعد ان کےلئے ہمیشہ دعا و استغفار کرے ۔ والدین کی وفات کے بعد ان کے دوست رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ بھی اچھے سلوک سے پیش آئے۔ ماں باپ کے آرام کا خیال رکھا جاے۔ان کےکھانےپینےکا خیال رکھناچاہیےاللہ تعالی ھمیں ہمیشہ اپنےوالدین کاخیال رکھنےکی توفیق عطافرماے۔



160