بنگلادیش کی ٹیم کا ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ

Posted on at


جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ان دنوں کرکٹ کا زوروشور عروج پر ہے اور ہر طرف ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ آج میں آپ کو بنگلادیش کے سکواڈ کے بارے میں بتاتا ہوں ۔ بنگلادیش اس ورلڈکپ کا میزبان ملک ہے ۔



پچھلے چند سالوں سے بنگلادیش نے کافی محنت کی ہے اور اپنی ٹیم میں نمایاں تبدیلی لاۓ ہیں ۔ ان کی ٹیم بھی چند تجربہ کار اور چند نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ بنگلادیش نے اپنی بیٹنگ کو کافی حد تک بہتر کیا ہے اور اب وہ باقی ٹیموں کی طرح کوئی بھی سکور کر سکتی ہیں ۔



بنلگادیشی ٹیم کی قیادت مشفیق الرحیم کر ہے ہیں ۔ جو دائیں ہاتھ کے بہترین بلے باز بھی ہیں ۔ ان کی اوپننگ جوڑی بھی کافی حد تک بہتر ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑی تمیم اقبال اور ایک نوجوان کھلاڑی انعام الحق ہیں ۔ جنہوں نے پچھلے چند میچوں میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔ اسکے علاوہ ان کے پاس بیٹسمنوں میں کپتان مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، ناصر حسین، محمداللہ  اور شمس الرحمن ہیں ۔



اب بات کرتے ہیں ہم ان کے ان کھلاڑیوں  کی جو بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اچھی بولنگ بھی کروا سکتے ہیں ۔ ان کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، سوھاگ غازی، مشرفی مرتضیٰ شامل ہیں ۔ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔



کسی بھی ٹیم کی کامیابی میں فیلڈنگ اہم کردار ادا کرتی ہے اور باقی ٹیموں کی طرح بنگلادیش نے بھی اپنی فیلڈنگ کو کافی حد تک بہتر کیا ہے ۔ اور اب ان کا شمار بھی دنیا کی چند بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے ۔



بولنگ کے شعبے میں بھی انکے پاس شکیب الحسن، عبدرزاق اور مشرفی مرتضیٰ ہیں پڑے ۔ جو کسی بھی ٹیم کو کسی بھی سکور پر آوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔  



ورلڈکپ میں تمام ٹیمیں متوازن ہیں اب جیتے گا تو وہ جو زیادہ محنت کرے گا ۔


 



About the author

160