ناقص تعلیم کی وجہ

Posted on at


اللہ تعائی نےانسان کو اشرف المخلوقات بناکربھیجاہے اس کی وجہ صرف علم ہےآج کے دورمیں سائنس نےبہت ترقی کی ہےجوکہ فنی تعیلم اورنت نئےمشاہدات کی ہی مرہوں منت ہےدنیابھر میں جہاں فنی تعلیم اورہنرمندی کو اہمیت دی گئ وہ قومیں ترقی کی منازل طےکرتی چلی گئ لیکن بد قسمتی ہے ہمارے ہاں بہت کمزور اورناقص صورتحال دیکھنےمیں اتی ہے۔

ضروری علوم کیلئے طالب علم بیرون ملک جاتے ہیں اور پھر واپس آنے کی بجائے ان کے ممالک کی ترقی میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ہمیں پرانا صدیوں سے رائج نظام پڑھایا جاتا ہے اور پھر ہمیں پڑھانے والوں کی اکثریت ایسی ہے جو ادھر کامیاب نہیں ہوتے تو محکمہ تعلیم میں آجاتے ہیں یہ تعلیم کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے یہ اساتذہ چونکہ بادل نخواستہ اس میدان میں آتے ہیں اس لئے ان کی اکثریت سکولوں اور کالجوں میں شاذونادر ہی آتی ہے اور اگر یہ سکولوںاور کالجوں میں آتے بھی ہیں تو وقت گزارنے کیلئے خصوصاً ابتدائی تعلیم کے اساتذہ کی یہ حرکت قوم کے نونہالوں کو بگاڑنے میں بڑا کردار اداکرتے ہیں۔

     اب اساتذہ کی طرح ہمارے طالب علم بھی آسانیاں ڈھونڈتے ہیں ۔جب وہ پہلے دن سکول جاتے ہیں اور کلاس نہیں ہوتی تو وہ اس کے عادی ہو جاتے ہیں۔اور جب کسی دن بھولے سے کلاس ہو جائے تو اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں ۔نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارا طریقہ تعلیم بھی درست نہیں ہے ہمارے طالب علم وسیع مطالعہ کرنے کی بجائے خلاصے اور گائیڈیں رٹ لیتے ہیں ان سے گیس لے لیتے ہیں۔اور یوں امتحان میں کامیابی لے لیتے ہیں۔یوں وہ مستحق اور محنتی طلبہ کی حق تلفی کرتے ہیں۔



About the author

160