عامل بابا

Posted on at


ایک طبقہ جس کا میں خود بھی متلاشی تھا اس کی سر گرمی کی خبر نظروں سے نہیں گزری نہ اس کا کوئی امدادی اور خیراتی کیمپ دکھائی دیا ۔جو اپنی بھر پور طلسماتی روحانی اور عاملانہ قوت اور صلاحیت کی دعویدار ہے جس کی بھر پور تشہیر سے ہمارا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کبھی کبھارعاجز بھی آجاتا ہے جس کے بڑے بڑے اشتہاری بورڈاور شہروں کی داخلی اور خارجی گزر گاہوں پر نصب کیے جاتے ہیں دیہاتوں میں یہی کام وال چاکنگ سے لیا جاتا ہے اس ساری تشہیر کا مقصد سادہ لوح عوام کو مایوسی سے نکالنااور اپنے لامحدود اختیارات اور معجزات سے متأثر کرنا ہوتاہے ایسا کرنے کیلئے انہیں زیادہ انویسٹمنٹ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔البتہ ساری توانائیاں میڈیا کو فعال کرنے پر صرف کرتے ہیں ان کے اشتہارات کی عبارت مسحور کن ،مافوق الفطرت اوربڑی دلچسپ ہوتی ہے اور اس سے بڑھ کر طرز کلام ،اندازگفتار اور عادات واطوار میں بڑا ہی تجسس ہوتا ہے اور اسے اپناکر خواتین کو زیادہ متاثر کرتے ہیں جو عمومی طور پر ان کے جال میں پھنس جاتی ہے بعد میں یہی معتقدین ان کی شہرت کا باعث بنتے ہیں۔


باوجود اس کے کہ ان کے دعوۓ ان کے قول وفعل سے متضاد ہوتے ہیں مالی طور پر بڑے خوش حال مگر سماجی طور پر معاشرے کے مفلس ترین افراد دکھائی دیتے ہیں اپنے پیشے کے فروغ کیلئے انہیں ایسا کرنا پڑتا ہے ۔انسانی کھوپڑیوںاور دوسری عجیب الخلقت اشیأ سےتوےیہ اپنے عقیدت مندوں کوزیادہ مرغوب کرتےہیں اس نفسیاتی حربےکے بعد معمولی ساعاملانہ عمل حاجت مندوں کو ڈھیر کرنےکئیلےکافی تصور کیاجاتاہے جوان کےمریدہوجاتےہیں۔


یہی ان کی کامیابی کا نقطہ آغاز ہےپھراسی کومثال بنا کرپیش کیےجاتےہیں یہ بدلتی دنیا کےحالات پربھی گہری نظررکھتےہیں اورمسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہوتے ہیں اوران حل کیلئے جدید طرزعمل اختیارکرتےہیں ان کےپاس کالےعلم کی کتابوں کےجدید نسخےبھی موجود رہتے ہیں اورشہروں میں اپنےفن کامظاہرہ کرنے والےاس کا بغور مطالعہ کرتے رہتے ہیں البتہ قصبات میں ان کا دھندہ معمولی شہرت ہی سےعروج بام کو جا پہنچتا ہے خواتین کےساتھ ساتھ ان کے اشتہارات نوجوانوں کو بھی بہت مرغوب کرتے ہیں۔


لہذا ایسا معاشرہ جہاں شرح خواندگی کم ہو ۔خواتین میں مذہبی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہو ۔عقائد کمزور ہوں اور قرآن حکیم کو محض قسمیں اٹھانے کیلئے اور تعویز گنڈوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہوتو اس طرح کے عامل بابے ضرور پروان چڑھتے ہیں ۔



About the author

160