روزہ اور غیبت

Posted on at


روزہ

مال اور جان کی یہ عبادت ہے

روزہ رکھنا بڑی سعادت ہے

 

ماہ رمضاں میں دن کا روزہ ہے

کھانے پینے سے ھم کو رکنا ہے

 

رات کو ھم تراویح پڑھتے ھیں

اپنے رب کے حضور جھکتے ھیں

 

ہے یہ اک نفس ضبط کی تعلیم

اور تعمیل حکم رب کریم

 

اہل ایمان پر فرض ہے یہ روزہ

اپنے خالق کا قرض ہے یہ روزہ

 

بھوک اور پیاس جب ھم اٹھاتے ھیں

ھم کو مفلس بھی یاد آتے ھیں

 

اس سے اک احساس ابھرتا ہے

مال کچھ ان پی خرچ کرنا ہے

 

یہ تو ہے جذبہ اک سخاوت کا

یہ بھی حصّہ ہے اک عبادت کا

 

 

غیبت( چغلخوری )

چغلی کھانا کام برا ہے

چغلخور بدنام برا ہے

 

ہے یہ کتنا ھی گندہ کھانا

گوشت مرے بھائی کا ہے کھانا

 

پیٹھ پیچھے کرنا بد گوئی

اچھا کام نہیں ہے کوئی

 

جو کوئی یہ کام کرے گا

پھر اس کو اچھا کون کہے گا

 

یہ ہے اک طرح کی چوری

یہ ہے اک اخلاقی کمزوری

 

کب اور یہ بات بڑائی کی ہے ؟ ؟

یہ تو صرف اک بنیاد لڑائی کی سی ہے

 

اے مسلم امّہ ، نیک بنو تم

سب اچھے اچھے کام کرو اب تم

 

جو بھی کچھ دیکھو تم ، منہ پر کہہ دینا

مگر چغل خوری سے تم بچ بچ کے رہنا

 

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160