" احسان "

Posted on at


کسی بھی انسان کے ساتھ اچھائی کرنا احسان کہلاتا ہے .اور اچھے سلوک سے پیش آنا
بھی احسان کہلاتا ہے .یا احلاق سے بات کرنا بھی احسان کہلاتا ہے .
احسان ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو انسان سے فرشتہ بنا دیتا ہے .احسان دوسروں کے
ساتھ بھلائی کا وہ جذبہ ہے کہ جس سے دوسرے انسان اس انسان کے عمل سے بحرہ مند ہوتے
ہے .
احسان وہ انسانی عمل ہے جو ترستی ہوئی انسانیت کی ضرورت ہے .احسان اس پر خلوص کام
کو کہتے ہے .جو انسان اپنے ذاتی مفاد سے زیادہ دوسرے کے مفاد کو ترجیح دے اور اسکو فائدہ
دینا چاہیے






احسان کی بہت ساری اقسام ہیں .
*دولت کے ساتھ احسان وہ احسان ہے جب ایک انسان دوسرے انسان کی ضرورت و اپنے پیسہ یا
مال سے پورا کر دے .مثلا اگر کوئی انسان کسی مقروض انسان کا قرض اتار دے یا کوئی انسان اگر
کسی غلام کو پیسہ دے کر آزاد کروا دے تو گویا اس بہت بڑا نیک اور احسان مندی کا کام کیا .
*احلاق سے احسان سے مراد وہ حسسن احلاق ہے .کہ آپکی زبان سے دوسرے لوگ خوشی محسوس
کریں اور ان کو سکوں ملے اور وہ اس احلاق سے اپنے کردار کو سنوار سکیں .
*نیک کام سے احسان سے مراد وہ نیکی اور بھلائی ہے .جو آپ کی بھی اور دوسرے انسان کو خواہ
اچھا مشورہ دے کر کما لیتے ہو .کسی انسان کو اچھا مشورہ دینا بھی گویا احسان ہے .
*اگر ایک انسان کسی دوسرے انسان کو اچھائی کی دعوت دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے .یا ہدایت
دیتا ہے تو گویا وہ بہت بڑی نیکی کر رہا ہے .اور دوسرے انسان پر احسان ہے





" نتیجہ "
احسان انسان کو انسانیت کا درس دیتا ہے اور پیار و محبت پیدا کرتا ہے .درد اور احساس پیدا
کرتا ہے .لکین جس انسان سے احسان کرو تو اس سے بدلہ لینے کی امید نہ کی جائے بلکہ امید
الله پاک سے کی جائے وہ ہر چیز کا مالک ہے .
                               
                                 کرو مہربانی تم اہل زمین پر                                 خدا مہربان ہوگا عرش بریں پر


 


مضمون نگار ؛ جمشید علی



About the author

jamshedannax

I'm Jamshed the Boiler Engineer. Interested In Article writing there I joined Film Annex to explore my knowledge and ideas.

Subscribe 0
160