گدھا اور انسان – حصّہ سوئم

Posted on at


تاجر کے گھر سے دکان تک جاتے ہوے راستے میں ایک ندی آتی تھی. اتفاق سے ایک دن جب گدھااپنے مالک کے ساتھ ندی پار کر رہا ہوتا ہے تو پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ندی میں گر جاتا ہے. جب وہ اٹھتا ہے تو اس کا وزن کافی ہلکا ہو گیا ہوتا ہے کیونکہ پانی میں بیٹھنے سے سارا نمک پانی میں گھل جاتا ہے. اگلے دن گدھا خود جان بوجھ کر دوبارہ اسی جگہ گر جاتا ہے اور اس سے اگلے تیسرے دن بھی ایسا ہی کرتا ہے.



گدھے کا مالک گدھے کی چالاکی سمجھ جاتا ہے اور اگلے دن اس پر نمک کی بوری کے بجائے روئی کی گانٹھیں رکھ دیتا ہے. گدھا حسب عادات جب دوبارہ ویسے ہی گرتا ہے تو خوش ہوتا ہے کہ اب وزن پہلے سے کام ہو گیا ہو گا. لیکن جب وہ اٹھتا ہے تو اس کی آنکھوں کے سامنے تارے آ جاتے ہیں کیونکہ آج نمک نہیں تھا جو پانی میں گھل جاتا بلکہ آج روئی تھی جو پانی میں بھیگنے سے پہلے سے کئی گنا زیادہ بھاری ہو گئی.



اس گدھے سے چلا نہیں جاتا لیکن مالک اسے سبق سکھانے کے لئے اسے زبردستی مار مار کر چلاتا ہے. گدھا اپنے دل ہی دل میں آیندہ ایسا نہ کرنے کی توبہ کرتا ہے اور اس کے بعد کبھی ایسا نہیں کرتا.


گدھے کے حوالے سے کچھ لطیفے مجھے یاد آ رہے ہیں جو یقیناً آپ کو پسند آییں گے. ایک لڑکا اپنےساتھ اسکول میں گدھا لے گیا.



استانی : تم یہ گدھا کیوں لاۓ ہو؟


بچہ : استانی صاحبہ آپ نے ہی تو کہا تھا کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنایا ہے تو میں نے سوچا آپ اس کو بھی انسان بنا دیں تو اس کی بھی زندگی سنور جائے گی ہا ہا ہا ہا



ایک اور ہے کہ ایک لڑکا سڑک پر کھڑے ایک گدھے کے سامنے گر جاتا ہے. پاس کھڑی ایک لڑکی اسے چھیڑتے ہوے کہتی ہے.


"کیا تم اپنے بھائی کا احترام کر رہے ہو"؟


تو لڑکا بھی تیز تھا اور اس نے کہا "آپ نے درست فرمایا بھابی جی "


تو یہ سب تھا گدھے کے بارے میں. اگر آپ کو کچھ اور پتا ہے تو براہ مہربانی مجھے بتانے کی بلکل نہیں ضرورت :D




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160